mawra-hocane-education-weight-and-dramas-list-017لاہور اداکارہ ماورا حسین نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ گلوکار، اداکار علی ظفر کیساتھ کام کرنا ان کا خواب ہے، مجھے امید ہے میں علی ظفر کیساتھ جلد کام کرونگی، وہ بہت اچھے انسان اور بہترین پرفارمر ہیں، میں انہیں بہت اچھی طرح جانتی ہوں۔پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے ماورا حسین کا کہنا تھا ہمارے سینما کے تمام اداکار ایک ساتھ کھڑے ہیں اور یہ بات طے ہے کہ ہم کسی اور انڈسٹری پر انحصار نہیں کرتے ۔ان کا کہنا تھا مجھے نہیں لگتا کہ ہم کسی اور پر انحصار کرتے ہیں، مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہمارے ملک میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں، ہمارے ڈراموں کو دنیا بھر میں بہترین مانا جاتا ہے ۔