984056_3073943022901_1409780902_nبارکھان(بارکھان ٹائمز)جمعت علماء اسلام (ف) کے ایم پی اے سردارعبدالرحمن خان کھیتران نے ڈسٹرکٹ پریس کلب بارکھان کے صحافیوں سے بذرئعہ ٹیلی فون بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بارکھان کی تعمیر وترقی ترجیحات میں شامل ہے ۔ ضلع بارکھان میں کروڑوں رپوں کی ختیر رقم سے تعلیم ،صحت ، مواصلات پینے کے صاف پانی فراہمی سمیت دیگر خوشحالی کے ذرائع مہیا کرنے کے لئے ہماری کوششیں ہمہ وقت جاری و ساری ہیں اور رہے گی۔ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے پیش نظر انہوں نے اس موجودہ سال 2015-16کے بجٹ میں پبلک سکٹرڈوپلمنٹ پروگرام میں ضلع بارکھان میں روڈوں کیلئے گیارہ کروڑ بیس لاکھ روپئے منظور کرائے ہیں۔جس میں رکھنی تاکوڈی اور رکھنی تا ببرٹک تک روڈ کی بحال کیلئے دو کروڑ روپئے کے علاوہ بلیک ٹاپ روڈ ناہڑ کوٹ تا بستی تراب شاہ (لنڈا) لاگت دو کروڑ روپئے۔بلیک ٹاپ روڈ دادا جوند تالہمہ زرین اور بستی دوست محمد سوئمن لاگت دو کروڑ روپئے، بلیک ٹاپ روڈ کڑوا تا بستی شاہ میر چوٹی لاگت ایک کروڑ پچاس لاکھ روپئے،بلیک ٹاپ روڈجوگیانی تا گل داد صدیقانی ایک کروڑ پچاس لاکھ روپئے، بلیک ٹاپ روڈ بستی حاجی داد علی تا سلارانی اور رحیمانی بغاؤ لاگت ایک کروڑ اسی لاکھ روپئے، پل ساکر تا ندی دھولہ گھیر اور بحالی بلیک ٹاپ روڈ نکڑی تا بارکھان لاگت چالیس لاکھ روپئے، بلیک ٹاپ روڈ ریج تاخواجانی بغاؤلاگت دو کرور روپئے منظور کرالئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ جس حال میں بھی ہونگے اپنی قوم کھیتران کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔انہونے کہا کہ ان روڈ وں کے بن جانے سے زمینداروں کے علاوہ عام لوگوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔خاص کر رکھنی تا بارکھان روڈ کی بحالی سے زمیندار اپنی سبزیاں اور فصلات بروقت مارکیٹ تک پہنچا سکیں گے اس کے علاوہ مریضوں کو پنجاب علاج کی غرض سے لے جانے میں آسانی ہوگی اور ضلع کوہلو کی عوام کیلئے بھی یہ خوش آئیند بات ہوگی انکا سفر بھی محفوظ بنے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقے ترقی اور بہتری کیلئے پہلے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اور نہ اب کوئی کسر چھوڑوں گا۔۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بارکھان کی تعمیر و ترقی میری سیاست کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔