chak-sikndar-gasلالہ موسیٰ(فرحان بیگ)علاقہ کے مسائل حل کر کے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار چوہدری ارشد ایڈووکیٹ نے چک سکندر نمبر 53 میں سوئی گیس کی فراہمی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ علاقہ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ ان کو سوئی گیس فراہم کی جائے جس پر مہر عاطف شیرازجنرل کونسلر ،چک سکندر کے مطالبے پر چوہدری جعفر اقبال ایم این اے نے سوئی گیس کی فراہمی کیلئے کام شروع کروا دیا ہے انشاء اللہ اب چک سکندر کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں میں بھی گیس کی فراہمی کا کام جلد شروع ہو جائے گا جس کیلئے تمام کام مکمل ہو چکا ہے اب سوئی گیس کی فراہمی کے ساتھ ہی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا انہوں نے مذید کہا کہ ہم نے ہمیشہ علاقہ کے مسائل کے حل کیلئے عملی کام کیا ہے انشاء اللہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے106کے تمام مسائل حل کر یں گے تا کہ اہل علاقہ کو بہتر سہولیات میسر ہو سکیں تقریب میں،چوہدری ذوالفقار نمبر دار بدھو کالس،مہر امین ،ڈاکٹرجاوید،مہر مشتاق ،مہر ریاض،مہر فاضل،مہر اسجد،مہر راشد ،مہر خالد،چوہدری امجد،چوہدری طارق نمبر دار،مہر عارف،مہر طالب،مہر محمد حسین،اشفاق احمد ،اور علاقہ بھر سے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔