fb_img_1478234298398مسقط (خصوصی رپورٹ ) عزت مآب جناب ریاض یوسف الریسی سابق سفیر عمان برائے پاکستان کی خصوصی دعوت پر ان کے گهر پر پاکستان سے تشریف لائے ہوئے مہمانان گرامی کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا گیا. جس میں معروف صحافی و چیف ایڈیٹر ماہنامہ گلوبل آفیئر انڑنشینل میگزین چوہدری شہزاد اختر، ایگزیکٹو ایڈیٹر و لکهاری اور سابق رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان فرح عظیم شاه اور سید عاصم علی شاہ، سہیل زہری بلوچ، پاکستان سوشل کلب عمان کے ڈائریکٹر سید آفتاب گیلانی، معروف صحافی و چیف ایڈیٹر اوورسیز پاکستانیز نیوز OPN ڈاکٹر میاں ندیم انور، ہر دلعزیز شخصیت محمد علیم انیس اور معروف سماجی شخصیت میڈم عذرا علیم کے علاوہ ان کے فیملی کے افراد نے بهی شرکت کی. اس موقع پر سابق سفیر عمان برائے پاکستان ریاض یوسف الریسی صاحب سے بہت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں گفتگو و شنید ہوئی. وه نہایت ہی عمدہ شخصیت کے مالک ہیں اور اسلامی جمہوریہ پاکستان سے خاص لگاؤ رکهتے ہیں. انہوں نے پاکستان میں گزارے ہوئے اپنے وقت کو بہت ہی خوبصورت انداز میں بتایا کہ وہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی اور محبت کو ہمیشہ یاد رکهیں گے اور خاص طور پر چوھدری شہزاد اختر صاحب کے ساتھ گزرا ہوا وقت اور ان کی خلوص دل والی مہمان نوازی کو ہم کبهی نہیں بلا سکتے ہیں. محترم ریاض یوسف الریسی صاحب نے بهی مہمانوں کی خوب تواضع و مہمان نوازی کی اور تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا.

اور مسز فرح عظیم شاه کی طرف سے صاحب جلالہ سلطان قابوس بن سعيد المعظم پر لکھی گئی کتاب کی اشاعت و رونمائی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد دی اور اپنی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ اللہ تعالٰی آپ کو مزید کامیابی و کامرانی نصیب فرمائے. آمین.