عبدالستار ایدھی کی انسانی خدمات کی  کوئی مثال نہی ملتی ہے – ڈائریکٹر حاجی محمد اسلم نواب

مسقط (رپورٹ- ڈاکٹر میاں ندیم سے) عمان میں مقیم کاروباری شخصیت اور پاکستان سوشل کلب عمان کے ڈائریکٹر حاجی محمد اسلم نواب نے کہا ہے کہ بابائے انسانیت اور فلاحی و سماجی شخصیت مرحوم عبدالستار ایدھی ہمارے لئے انسانی خدمت کی ایک اعلٰی مثال تهے. ان کی وفات پرگہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا. اسلم نواب  نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی وفات سے پاکستان ایک غریب پرور سماجی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے.  عبدالستار ایدھی نے بغیر کسی مذہب و  رنگ و نسل اور مسلک کے وطن عزیز کے غریب عوام کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہی چھوڑی تھی. اسی وجہ سے وہ دنیا بھر میں انسانی خدمات کے علمبردار کے طور پر مانے جاتے ہیں ۔ پاکستان سوشل کلب عمان کے ڈائریکٹر محمد اسلم نواب نے مزید کہا کہ ان جیسی شخصیات مدتوں بعد کہیں جا کر پیدا ہوتی ہیں. ان کے انتقال سے کروڑوں عوام الناس یتیم ہو گئے ہیں. ان کی انسانی خدمت کا دائرہ کار دنیا بھر میں پهیلا ہوا ہے.  انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے . آمین