فرینکفرٹ جرمنی ( ارود لائن نیوز نیٹ ورک) پاکستان کے صنعتی  شہر سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے معروف بزنس مین اور پاکستان تحریک انصاف کے مشہور سیاستدان عثمان ڈار کے بڑے بھائ عامر ڈار جو ان دنوں یورپ میں اپنا تجارتی دورہ کر رہے ہیں فرینکفرٹ پہچنے پر ان کے اعزاز میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن جرمنی کے صدر عنصر بٹ نے فرینکفرٹ کے وسط میں واقع مشہور ترکش ریسٹورنٹ اناتولیہ پر شاندار اور پر تکلف اعشاعیہ کا اہتمام کیا۔ اعشائیہ میں عامر ڈار کے علاوہ عنصر بٹ نے اپنے دوست احباب کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا جن میں رانا نعیم ۔ علی اکرم ۔طارق بھٹی ۔ مکرم علی اور گھمن سے صاحب قابل زکر ہیں ۔ عامر ڈار کا کہنا تھا کہ جس طرح ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن جرمنی کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کی جارہی ہے وہ قابل تحیسن ہےجس پر وہ عنصر بٹ اور ان کی جملہ آرگنائزیشن کو مبارک باد پیش کرتے ہیں