6دی ہیگ(نمائندہ دوست(عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزا کے خلاف کیس کی سماعت کا آغاز ہوگیا ہے۔بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق کیس کی سماعت ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف میں 18 سے 21 فروری تک کی جائے گی، اس موقع پر اٹارنی جنرل انور منصور پاکستانی وفد کی قیادت جبکہ ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل دفتر خارجہ کی نمائندگی کررہے ہیں۔آج ہونے والی سماعت میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے ہارش سیلو دلائل پیش کریں گے جس کے بعد پاکستانی وفد 19 فروری کو عالمی عدالت انصاف کے دائرہ سماعت پر دلائل دے گا۔20 فروری کو ایک مرتبہ پھر بھارت کی جانب سے پاکستان کے جواب پر موقف پیش کیا جائے گا اور 21 فروری کو پاکستان اپنے حتمی دلائل پیش کرے گا۔ یاد رہے کہ یورپ بھر میں پاکستان کے لئے کام کرنے والی ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں اور عدالتی کارووائی کو سن رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال ہونے والی سماعت میں بھی چوہدری پرویز اقبال لوہسر موجود رہے تھے۔