سرگودہا ( ) ضلع سرگودہا میں ماہ نومبر کے دوران 10 کروڑ 35لاکھ 70ہزار روپے کے سرکاری واجبات کی وصولی کی گئی ۔ یہ بات ضلعی ریونیو کمیٹی کے ا جلاس میں بتائی گئی ۔ اجلاس کی صدارت ڈی سی او دانش افضال کر رہے تھے ۔ اجلاس میں اے ڈی سی محمد ذوالقرنین لنگڑیال کے علاوہ ضلعی کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ‘ ریونیو آفیسرز او ردیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بھر میں ماہ نومبر کے دوران زرعی ا نکم ٹیکس کے سا ت لاکھ سے زا ئد بقایا جات کی وصولی کی گئی ۔ اسی طرح آبیانے کے موجودہ ‘ بقایا جات اور تاوان کی مد میں 29لاکھ 57ہزار روپے سے زائد کے واجبات کی وصولی کی گئی ۔ اجلاس کو مزید بتایا گیاکہ دوران ماہ لوکل ریٹ کی مد میں پچاس ہزارسے زائد وصولی کی گئی جبکہ انتقال اراضی کے تین کروڑ 37 لاکھ 58 ہزار روپے کے واجبات کی وصولی کی گئی۔ اسی طرح چودہ لاکھ پچیس ہزار روپے کے رجسٹریشن فیس کی مد میں وصول کئے گئے جبکہ کیپٹل ویلیو ٹیکس کی مد میں دو کر وڑ 34لاکھ 66ہزار روپے سے زائد کے واجبات کی وصولی کی گئی ۔ اسی طرح سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں چار کر وڑ 19لاکھ بارہ ہزار کے واجبات کی وصولی کی گئی ۔ ڈی سی او نے ریونیو آفیسرز کو سرکاری واجبات کی وصولی کے ٹارگٹ کومقررہ عرصہ میں مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔