sibiسبی( عباس چشتی ) صحافی جان جوکھوں پر ڈال کر حقائق عوام تک پہنچاتے ہیں خبر میں کسی کی یا کسی کے کام کی تعریف ہوجائے تو واہ واہ بصورت دیگر صحافی برا کہلاتا ہے میڈیا کی ترقی کا راز یہ ہے کہ لوگ سچ دیکھنا اور پڑھنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے صوبائی چےئرمین عباس چشتی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ شعبہ صحافت سے وابسطہ افراد کا کام زمینی حقائق کو اجاگر کرنا ہے اگرچہ ایسا کرنے سے انہیں بعض اوقات بھاری قیمت ادا کرنا پڑتی ہے مگر صحافیوں کے ہاتھ میں پکڑے قلم کا تقا ضا ہی یہ ہے کہ حق سچ لکھنے میں ہاتھ کانپنے نہیں چاہییں انہوں نے کہا کہ جھوٹ کی منزل بہت کم ہوتی ہے جبکہ سچ کا راہ اگرچہ کٹھن ہے مگر اسمیں عزمت ہے آج کا دور میڈیا کا دور ہے ہر شخص ہر ادارہ کی خواہش رہتی ہے کہ وہ بہتر سے بہتر طریق پر اجاگر کیا جائے انہوں نے کہا کہ عوام ہم میں سے ہیں اور ہم عوام سے صحافی کی ہر خبر باالخصوص عوام کے مفاد میں ہونی چاہیے کوئی راضی ہوتا ہے یا ناراض خبر ضمیر کی آواز کے مطابق اور حقائق پر مبنی ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو آپس میں اتحاد برقرار رکھنا چاہیے کہ اتحاد میں برکت ہے۔