شیخوپورہ( علی شہروزرانا )چوکی مہتہ سوجا تھا نہ نارنگ کا asiمحمود خاں عرف مودی شہریوں کے لئے عذاب بن گیا اہکاروں کے ہمراہ فروٹ فروخت کرنے والے ضعیف العمر محمد یوسف قادری محمد نذیر اور علی رضوان پر لاٹھی چارج اور جھوٹے مقدمات میں ملوث کردینے کی دھمکیاں ڈ ی پی او شیخوپورہ چوہدری سرفراز خاں ورک نے متاثر ین کی درخواست پر چوکی مہتہ سوجا کو آج طلب کر لیا گیا بتایا جاتا ہے کہ محمد یوسف قادری وغیرہ نارنگ چوک میں ایک چھوٹا فروٹ کا ٹھیلہ لگاتے ہیں مذکورہ ASiمحمود خان عرف مودی اپنے اہلکاروں کے ساتھ ٹھیلے پر آیا اور فروٹ لینے کے بعد پیسے مانگنے پر آپے سے باہر ہو گیا اور دوکاندار پر لاٹھی چارج کرنے کے بعد دوکان بند کرنے کی دھمکیاں دینے لگا حکومت اور احکام بالا سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے متاثرین نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے