شیخوپورہ (سید عباس گیلانی) لائیو سٹاک ایپکا کے صدر چوہدری وارث ہنجراء نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے انتہائی لمحہ فکریہ کی بات ہے کہ گزشتہ 6ماہ سے ضلع کونسل کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن نہیں مل رہی جس کی وجہ سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں اور فاقہ کشی تک نوبت پہنچ گئی ہے وارث ہنجراء نے کہا کہ عیدا لفطر کی آمد آمد ہے مہنگائی کے اس دور میں ضلع کونسل پنشنر کے بچے انتہائی کسمپرسی کے حالات میں عید گزارنے پر مجبور ہے اور کوئی ان کا پرسان حال نہ ہے انھوں نے ویر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ایمر جینسی طور پر نوٹیفیکشن جاری کر کے عید سے قبل ضلع کونسل کے ملازمین کوپنشن جاری کی جائیں تاکہ وہ بھی اپنے بچوں کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں بصورت دیگر ایپکا کے زیر اہتمام ضلع کونسل کے ریٹائرڈ ملازمین وزیر اعلیٰ ھاوٗس کے باہر احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہونگے اور اجتماعی خود سوزی کے علاوہ ان کے پاس کوئی چارہ نہ ہے