فرینکفرٹ جرمنی ( پ ر) شہید جمہوریت بقائے وطن کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے فخر ایشاء ۔چیئرمین اسلامی سربراہی کانفرنس ۔عوامی وزیر اعظم پاکستان معمار ایٹمی پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان کے لئے  پیش کردہ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ملک کی بقاء کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے پاکستن کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیاد رکھی جس کی بدولت امریکہ جیسا طاقتور ترین ملک بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ شہید قائد کی سالگرہ کے موقع پر پیپلزپارٹی جرمنی کے رہنماؤں حمیداللہ زاہد ۔ سجاد نقوی ۔ سید وجیہہ الحسن جعفری ۔ راسد نسیم مرزا ۔راجہ ایاز احمد ۔طفیل حسین بٹ نے ایک مشترکہ بیان  میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کو زبردست خراج عقیدت  پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک کے لئے انکی خدمات ہی ہیں جو وہ گڑھی خدا بخش کے قبرستان سے لوگوں کے دلوں پر حکومت کر رہے ہیں۔پیپلزپارٹی فرینکفرٹ کے سید شبیہ الحسن اور راجہ خالد نے بھی اپنے قائد کو زبردست خراج عقیدت  پیش کیا ۔