شکر گڑھ ..جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی جانب سے شکر گڑھ کی بھوپال پور پوسٹ پر بلا اشتعال فائرنگ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

در ندازی کی دہائی اور دہشت گردی کا واویلا مچانے والے جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی مسلح فوج لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں میں مصروف ہے۔بھارتی فوج نے آج پھر شکر گڑھ کی بھوپال پور پوسٹ پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ پوسٹ پر موجود چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کاروائی کے بعد بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔دوسری جانب کوٹلی آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر میں ترکنڈی اور داٹوٹ کے مقام پر بھی بھارتی فوج نے شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پاک فوج نے بھارتی فوج کی طرف سے بلا اشتعال گولہ باری کا بھر پور جواب دیا۔