13285566_1754180694861807_1563011340_nمسقط – پاکستان سکول مسقط کے انتخابات میں حصہ لینے والے نوجوان امیدوار محمد عرفان محمود نے کہا ہے کہ میں سکول الیکشن میں حصہ صرف اور صرف بچوں کے بہتر مستقبل کی خاطر لے رہا ہوں. میں بلکل آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں. میرے منشور میں پاکستان سکولز عمان کو اوپن یونیورسٹی سے الحاق کروانا اور تعلیمی ماحول کو سیاست سے پاک کرنا ہے. طلباء و طالبات کو جدید و دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کو استوار کرنا اولین مقصد حیات ہے. اور اسلامی تہذیب و تمدن کو طلباء و طالبات کے اندر فروغ دینے کی کوشیش تیز تر کرنا ہے. تاکہ بچے تعلیم سے فراغت کے بعد مکمل طور پر اپنی عملی زندگی میں بھی کامیابی و کامرانی حاصل کر سکیں. اساتذہ کے لئے بهی جدید ترین نئے کورسز کا انعقاد کروانا بهی میرے منشور کا حصہ ہے. میری طرف سے تمام والدین سے التماس ہے کہ مهجے اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب کروائیں تاکہ صحیح معنوں میں آپ کے بچوں کو بہتر تعلیم و تربیت مہیا کی جا سکے. میرا انتخابی نشان ٹوپی (کیپ ) ہے لہذا 26 مئی 2016 کو صرف اور صرف کیپ پر ہی مہر لگا کر اپنے بچوں کے لیے سیاست سے پاک ماحول فراہم کرنے میں میرا ساتھ دیں.