لاہور  لاہور میں ہونے والی ہلکی بارش نے عید کا دوسرا روز بھی خوشگوار بنا دیا ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بارش سے موسم دلکش ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی ۔ لاہور میں عید کے دوسرے روز ٹھنڈی ہوا کے ساتھ پانی کی بوندیں ٹپکیں تو موسم دلفریب ہوگیا ۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں صبح سویرے گھنگھور گھٹائیں چھاگئیں ۔ کالے بادل خوب گرجے اور پھر جم کر برسے ۔ چھما چھم بارش برسی تو موسم نہایت دلکش ہوگیا ۔ اٹک ، داؤد خیل سمیت متعدد شہروں میں بارش سے موسم میں خوشگوار تبدیلی آگئی ، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور ، گوجرانوالہ ، راولپنڈی ڈویژنز میں گرج چمک اور ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے289691_96267372