سرگودھا: محرم الحرام میں دہشت گردی کابڑا منصوبہ ناکام کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 2 خطرناک دہشت گردعثمان معاویہ اورimg-20161008-wa0154 قاری اعجاز گرفتار، 5 ہینڈ گرنیڈ،37 بارودی گولے، 2 کلو خود کش جیکٹ میں استعمال ہونے والا بارودی مواد، 7 کلاشنکوفیں اور695گولیاں برآمد محرم الحرام میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید کی ہدایت پر اور ڈی پی او سرگودھا محمد سہیل چوہدری کی زیر نگرانی ایس پی انوسٹی گیشن بلال افتخارکی سربراہی میں اینٹی آرگنائزڈ کرائم سیل کے افسران و ملازمان پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جوکہ Intelligence Basedسرچ آپریشن کر رہے ہیں اس سلسلہ میں اس خصوصی ٹیم نے مخبری پر دہشت گرد عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران فوری کاروائی کرتے ہوئے 2 خطرناک دہشت گرد وں عثمان معاویہ اور قاری اعجاز کو گرفتار کر لیا جسکی وجہ سے پنجاب محرم میں ہونے والی بڑی تباہی سے بچ گیا۔ان دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے ۔ آر پی اور سرگودھا ذوالفقار حمید نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے مخبری پر بحد رقبہ چک نمبر 53 شمالی نزد 3 پلہ علاقہ تھانہ جھال چکیاں سے 2 مشکوک افراد محمد عثمان عرف معاویہ ولد صابر علی قوم آرائیں سکنہ خالد کالونی جھال چکیاں تحصیل وضلع سرگودھا اور قاری محمد اعجاد ولد حق نوا ز قوم اعوان سکنہ ڈھوک چھاچھی داخلی تھوا محرم خان تحصیل تلہ گنگ ضلع چکوال جو مشکوک حالت میں گٹو اٹھائے ہوئے تھے کو سروٹوں میں سے گرفتار کیا گٹوؤں کی تلاشی لینے پر ان میں سے 5 ہینڈ گرنیڈ،37 بارودی گولے،2کلو خودکش جیکٹوں میں استعمال ہونے والا بارودی مواد،7کلاشنکوفیں اور695گولیاں برآمد ہوئیں ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے بتلایا کہ ہم نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی ہے ، القاعدہ ، لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان کے رکن ہیں ، وانا میں دہشت گردی کی تربیت دیتے ہیں اور بارود سے خود کش جیکٹ تیار کرنے کے ماہر ہیں۔انہوں نے مزید انکشاف کیا ہے کہ ہم نے یہ اسلحہ و بارود محرم الحرام کے دوران سرگودھا اور اس کے ملحقہ اضلاع میں دہشت گردی کے لیے استعمال کرنا تھا ہم نے کچھ دیر گزارنے کے لیے اس ویران جگہ کا انتخاب کیا جو کچھ دیر بعد ہم نے اپنے اپنے ٹارگٹس پر روانہ ہونا تھا۔ڈی پی او سرگودھا محمد سہیل چوہدری نے اس موقعہ پر کہاکہ سرگودھا پولیس دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ہائی الرٹ ہے دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحدہ ہو چکی ہے اورآپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ۔ پاک فوج کے ساتھ ساتھ پولیس اندرونی محاذوں پر ان ناسوروں کی بیج کنی کے لیے سینہ سپر ہو چکی ہے اور آئے دن ان شر پسند عناصر کو آڑے ہاتھوں لے رہی ہے سرگودھا پولیس انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشن کر رہی ہے یہ کاروائی بھی سرچ آپریشن کا نتیجہ ہے جس کی وجہ پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا ، یادرہے اس اسلحہ اور بارود نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں پہنچ کر تباہی مچانا تھی لیکن ہماری بروقت کاروائی سے بہت سی معصوم جانیں محفوظ ہوگئیں اس کاروائی کے حوالہ سے عوام سے میری گزارش ہے کہ اپنے اردگرد پر دھیان رکھیں اور کسی بھی غیر معمولی بات کی صورت میں پولیس کو ضرور آگاہ کریں تاکہ بر وقت کاروائی سے کسی ناگہانی واقعہ سے بچا جاسکے۔ محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور ہم اپنے تمام وسائل بروے کار لاتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن چکے ہیں۔