سہنسہ ہولاڑ ڈھلنے والی نعش کی شناخت ہو گئ۔
فارورڈ کہوٹہ آزاد کشمیر( ثاقب راٹھور17)  ستمبر کو ملنے والی نعش کی شناخت ہو گئ ۔شناخت شاہدہ کنول دختر محمد کبیر ساکنہ سیڑھیاں ضلع حویلی کہوٹہ کے نام سے ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق یہ خاتون کہوٹہ سے گاڑی پر بیٹھ کر پنڈی کے لیے جا رہی تھی پتن پل پر گاڑی سے اتر کر اپنا پرس موبائل اور ایک ڈائری چھوڑ کر دریا میں چھلانگ لگا دی۔جب کہ راولاکوٹ کی ایک فیملی کو اس کی چیزیں ملی اور انہوں نے پتن پولیس کے حوالے کر دی۔جبکہ متوفی کی نعش ایک دن پہلے ہولاڑ سے ملی تھی جس کو الخدمت ٹرسٹ کے رضا کاروں نے دریا سے نکالا تھا ۔پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کروا کر ورثا کے حوالے کر دی ۔