10678819_1394239797534867_678746571447472844_nسبی(عباس چشتی )پاکستان گروپ آف جرنلسٹس ضلع سبی کا اجلاس سکھر کے صحافی شاہد علی جتوئی کے اغوا کی شدید الفاظ میں مذمت فوری بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز پاکستان گروپ آف جرنلسٹس ضلع سبی کا اجلاس ضلعی صدر محمد طاہر عباس کی زیر صدارت ہوا اجلا س میں سینئر نائب صدر جاوید رند، جنرل سیکریٹری سید طاہر علی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری یار علی گشکوری، انفارمیشن سیکریٹری شہباز خان گورگیج بھی موجود تھے اجلاس میں سند ھ کے شہر سکھر سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی شاہ علی جتوئی کے اغواء کی شدید مذمت کی گئی اجلاس میں مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر محمد طاہر عباس ،جنرل سیکریٹری سید طاہر علی ،و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریون سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے سچ،جبر،ظلم کی داستانین ،اقتدار کے ایوانوں میں ہونے والی کرپشن کو بے نقاب کرنے کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ صحافی اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر سچ کو عوام کے سامنے پیش کرتے ہیں اور شرپسند و جرائم پیشہ عناصر سے ان کا کوکوئی تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا انہوں نے سکھر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ شاہد علی جتوئی کو فوری طور پر بازیاب کراکر مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا۔