358772_49528997واشنگٹن  نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے میڈیا بریفنگ میں سانحہ کوئٹہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔ ساںحہ کوئٹہ کی تحقیقات پاکستان نے کرنی ہیں اور اس سانحے کے پیچھے کون تھا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا افغانستان میں داعش کا نام سن رہے ہیں اور داعش مختلف خطوں میں اپنی شاخیں بنا رہی ہے۔ داعش کے خلاف دنیا میں ہر جگہ کارروائی کریں گے۔