ہم سابقہ ایم پی اے PP-39میں رانا لیاقت علی کومسلم لیگ ن کی طرف سے ٹکٹ نہ ملنے پر شدید الفاظ میں احتجاج کرتے ہیں اور مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے اپیل کرتے ہیں کہ پارٹی کا وفادار ، محنتی ، ایماندار، مخلصشخص رانا لیاقت علی کو کارکردگی کی بنیاد پر ٹکٹ دی جائے ، ان خیالات کا اظہار پاکستا ن مسلم لیگ ن فرینکفرٹ (جرمنی ) کے سینئر راہنما راجہ انجم چوہان نے کیا انہوں نے کہا کہ سابقہ ایم پی اے رانا لیاقت علی نے اپنے حلقہ کی عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے ان کو پورا کیا اپنے حلقہ میں سڑکوں کا جال بھچا دیا اور کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام بھی کروائے ، رانا لیاقت علی کا کام ہی خدمت حلق ہے ، عوام کو ضروریات زندگی کی تمام تر سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کیں، راجہ انجم چوہان نے مزید کہا کہ اہل علاقہ رانا لیاقت علی ان کو پسند کرتے ہیں ، اگر مسلم لیگ ن نے یہ سیٹ حاصل کرنی ہے تو صرف صرف رانا لیاقت علی کو ٹکٹ دیا جائے ورنہ مسلم لیگ ن PP_39حلقہ کی یہ سیٹ ہار جائیں گے ، سابقہ ایم پی اے رانا لیاقت علی کی مسلم لیگ ن کیلئے بہت ساری خدمات ہیں انہوں نے بیرون ملک مقیم اووسیز پاکستانیوں کے بہت سارے مسائل حل کروائے اور اور مسلم لیگ ن کو جرمنی میں متعارف کروایا انہوں نے اپنے حلقہ میں جتنے ترقیاتی کام کروائیں ہیں اور کسی نے نہیں کروائے ، لہذا ہم پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت سے اپیل کرتے ہیں کہ حلقہ PP-39میں رانا لیاقت علی کو ٹکٹ دیا جائے ۔