jafar-iqbalلالہ موسیٰ( سٹاف رپورٹر)جب سے قمر کائرہ نے پیپلز پارٹی پنجاب کی صدارت سنبھالی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کاشیرازہ بکھرتاجا رہا ہے بڑے بڑے دیرینہ ساتھی ان کی پالیسیوں سے دلپرداشتہ ہو کر پارٹی چھوڑ رہے ہیں یہاں یہ سوال ہرزبان زد و عام ہے اور عوام پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ ’’کائرہ صاحب کیتا کی جے؟ ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع وممبرقومی اسمبلی حلقہ این اے 106چوہدری جعفر اقبال فتہ بھنڈ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کی تباہی کا ذمہ دار بلا شرکت غیرے زرداری کو ٹھہرایا جا تا تھا مگر کائرہ صاحب نہلے پہ دہلا ثابت ہوئے اور اور وسطحی پنجاب میں ان کی صدارت کا منصب سنبھالتے ہی اندرون خانہ اختلافات اور ڈنکے کی چوٹ پر پارٹی کو الوداع کہا جانے لگا ۔فردوس عاشق اعوان‘نذر گوندل‘ اور نوابزادہ غضنفر علی گل کے بعد اب امتیاز صفدر وڑائچ سمیت دیگر کا پیپلز پارٹی کو خیر باد کہنا قیادت پر عدم اعتماد ‘ ان کی نا عاقبت اندیشانہ سوچ اور غلط پالیسیوں کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ قمر زمان کائرہ کی سیاسی بصیرت اور سمجھ بوجھ سب دھری کی دھری رہ گئی ہے اور انہیں اب منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی۔چوہدری جعفر اقبال نے مزید کہا کہ ہماری کارکردگی پر انگلیاں اٹھانے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں انہیں نے اپنے دور اقتدارمیں عوام کو کیا دیا۔روٹی کپڑا اورمکان کا نعرہ لگانے والوں نے اپنے جیالوں کے تن سے بھی کپڑے اتار لیے ۔ ہم نے تعمیر و ترقی کے ریکارڈ منصوبے شروع کرائے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ،حلقہ میں کارپٹ سڑکوں کے جال،درجنوں دیہاتوں میں سوئی گیس کے افتتاح،گلیوں ،نالیوں کے منصوبے،لالہ موسیٰ میں سوئی گیس پریشرکامسئلہ حل ،جی ٹی روڈ کی کشادگی،جدیدیوٹرن،ڈی پی ایس سکول قیام سمیت بے شمارمنصوبے سب کے سامنے ہیں آئندہ انتخابات میں بھی عوام ہمیں اپنی محبتوں سے نوازے گی۔