روسی انتخابات: ولادیمیر پوٹن کی ’تاریخی جیت‘

ولادیمیر پوٹن روسی صدارتی انتخابات میں توقعات کے مطابق ریکارڈ ووٹ حاصل کر ایک مرتبہ پھر روسی صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ پوٹن کی جیت کے بعد صرف ان کے اتحادی ممالک نے انہیں مبارکباد پیش کی جب کہ دیگر نے اجتناب کیا۔ روس میں قریب دو دہائیوں سے برسراقتدار ولادیمیر پوٹن کو اس مرتبہ کے صدارتی انتخابات میں ریکارڈ ستتر فیصد عوام کی تائید حاصل ہوئی۔ یوں صدر پوٹن اب سن 2024 تک روس میں حکومت کریں گے۔ ان کے قریب ترین حریف کو محض بارہ فیصد ووٹ ملے۔