358759_15782956راولپنڈی انتظامیہ نے لال حویلی کے سامنے سے تمام کنٹینرز کو ہٹا کر روڈ کو کلیئر کر دیا۔ واضح رہے گزشتہ روز عوامی مسلم لیگ نے ریلی نکالنا تھی جس کی وجہ سے حکومت نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں دفعہ 144 کو نافذ کر دیا تھا اور لال حویلی کی جانب جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا تھا۔ راولپنڈی کا مری روڈ دن بھر میدان جنگ بنا رہا۔ کارکنوں کی دھڑا دھڑ پکڑ دھکڑ جاری رہی۔ پولیس اور مظاہرین میں آنکھ مچولی ہوتی رہی۔ لال حویلی کے قریب جلاؤ گھیراؤ بھی ہوتا رہا۔ مظاہرین نے کنٹینر اور ریڑھی کو آگ لگا دی تھی جبکہ پنڈی رینج میں سیکڑوں افراد پکڑے گئے۔