فرینکفرٹ جرمنی ( اردولائن نیوز نیٹ ورک) مسلم لیگ ن جرمنی کے صدر اور ممبر صوبائی اسمبلی رانا لیاقت علی کے لگژری ہوٹل La Mex Inn کا افتتاح کر دیا گیا کشادہ کمروں  اور اپارٹمنٹ  پر مشتمل اس لگژری ہوٹل میں مہمانوں کے لئے دور حاضر کی تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں روشن اور ہوا دار کمرے  خوبصورت اور جازب نظر اشیاء سے سجائے گئے ہیں  جبکہ کمروں کا کرایہ انتہائی مناسب رکھا گیا ہے . 100 افراد کی گنجائش اور کشادہ گارڈن  کے ساتھ La Mex   میکسیکانش ریسٹورنٹ بھی اس خوبصورت ہوٹل کا حصہ ہے جہاں مہمانوں کی تواضع میکسیکانش کھانوں سے کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔مسلم لیگ ن جرمنی کے کوآرڈینیٹر سلیم رضا نے اپنے دوست احباب کے ساتھ رانا لیاقت علی کو مبارک باد دی اس موقع پر عامر رضا  ۔ رانا وسیم ۔ رانا نعیم ۔ سلیمان رضا ۔  راجہ سجاد ۔ بلدیو سنگھ ۔ سرفراز احمد ۔ کاشف بھٹی ۔ رفیق بٹ بھی موجود تھے جنہوں نے رانا لیاقت کو مبارک باد اور کاروبار میں  مزید ترقی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ رانا لیاقت علی نے تمام مہمانوں کا ان کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔

ہوٹل کا ایڈرس ۔

La Mex Inn

Am Nussbaum 17.65835 Liederbach Frankfurt