359710_30094699اسلام آباد:  وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی سربراہی میں صوبائی وزراء نے عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ پرویز خٹک نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس کے احکامات نظر انداز کرتے ہوئے منتخب وزیر اعلیٰ، ان کی کابینہ اور پرامن شہریوں پر ریاستی تشدد کیا۔ سیاسی عزائم کیلئے وفاق پر حملہ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہو گا۔ عمران خان نے قانونی چارہ جوئی کے فیصلے حمایت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف وزیر اعلیٰ اور صوبائی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ پرویز خٹک جعلی شناختی کارڈ رکھنے والی افغان شہری شربت گلہ کو عدالتی فیصلے پر ملک بدر کرنے کے خلاف بھی میدان میں آ گئے۔ کہتے ہیں معاملہ وفاق کے ساتھ اٹھاوں گا