1سرگودھا (نامہ نگارمیر افضل ملک)خیام چوک سرگودھا میں دو خود کش حملہ آوروں نے سرگودھا میں دھماکہ کرنے کا پلان بنایا جو کہ ناکام ھو گیا
دونوں دہشتگرد خیام چوک سرگودھا میں پہنچے تو آپس میں کسی بات پر گھتم گھتا ہو گئے جس سے ایک کی جیکٹ کھل کر پھٹ گئی جس سے دونوں دہشتگرد موقع پر ہلاک ہو گئے ۔تفصیلا ت کے مطابق ڈی سی او عبدالمنان نے بتایا کہ یہ دونوں دہشتگرد سرگودھا میں تباہی مچانے کے لیے آئے تھے مگر اللہ پاک نے سرگودھا کو محفوظ رکھا خود ہی دونوں کیفر کردار کو پہنچ گئے ہم نے سرگودھا کے آنے جانے والے راستوں پر سیکورٹی سخت کر دی ہے سرکاری اداروں کے باہر بھی سیکورٹی سخت کی ہے ہماری عوام سے اپیل ہے کہ ہر آنے جانے والے مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور کوئی بھی مشکوک شخص نظر آئے تو ہمیں فوری اطلاع کریں