358700_74387312راولپنڈی  حکومتی رکاوٹوں اور راستے بند ہونے کے باوجود بھی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کمیٹی چوک پہنچے ۔ انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے گلیوں سے موٹرسائیکل پر سواری کی، اور کمیٹی چوک پہنچنے پر گاڑی پر چڑھ کر خطاب کیا۔ شیخ رشید پولیس کو چمکا دے کر نکل گیا موٹر سائکل پر @ShkhRasheed @AseefaBZ @NisarKhuhroPPP @RabN_B @shamsmemon123 @SajidRid @sakina7214 pic.twitter.com/uC5I28kdE0 — Liaquat Rajpar (@liaquat1979yah2) October 28, 2016 ان کا کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے سارے راستے بند ہیں ۔ پنڈی کےلوگوں نے ثابت کیا ہے کہ ہم حکومت کو نہیں مانتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک اور تحریک انصاف بھی ہمارے ساتھ احتجاج میں شریک ہے ۔ شیخ رشید نے حکومت کو چیلنج کیا کہ ہمت ہے تو شیخ رشید کو گرفتار کیا جائے، نواز شریف جس دن پکڑے جائیں گے انہیں کوئی بچانے والا نہیں ہوگا۔ اس سے پہلے سوشل میڈیا پر پیغام دیتے ہوئے پہلے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈرنے والا نہیں حکومت پکڑ سکتی ہے تو پکڑ لے جب کہ ساراشہر بند ہے لیکن پھر بھی اسٹریٹ پاور نظر آئے گی ۔ Catch me if you can https://t.co/zHsOs0qRag — Sheikh Rashid Ahmad (@ShkhRasheed) October 28, 2016 عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آج لال حویلی میں جلسہ ضرور ہوگا، عوام جمعہ کی نماز پڑھ کو لال حویلی آئیں گے اور آج دما دم مست قلندر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صرف راولپنڈی نہیں پورا پاکستان میری جان ہے۔ واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ نے آج لال حویلی میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں نے بھی شرکت کرنی ہے