sibiسبی( عباس چشتی )پاکستان گروپ جرنلسٹس کے صوبائی چےئرمین عباس چشتی، ضلعی صدر محمد طاہر عباس، سینئر نائب صدر جاوید رند، جنرل سیکریٹری سید طاہر علی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری یار علی گشکوری، جوائنٹ سیکریٹری شہباز خان گورگیج ، و دیگر نے حسن جاوید کے انتقال پر ملال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک مخلص اور ملنسار انسان تھے انہوں نے کئی عرصہ تک کوئٹہ میں صحافتی فرائض نبھائے بعد ازاں چند سال قبل وہ لاہور منتقل ہوگئے تھے انہوں نے کہا کہ مرحوم حسن جاوید جہاں شعبہ صحافت میں اقبال رکھتے تھے وہیں وہ ایک خصوصی اہمیت کے حامل شاعر بھی تھے انہوں نے کہا کہ ان کے اخلاق صحافتی کاموں اور شاعری کو عرصہ تک یاد رکھا جائیگا دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کو غریق رحمت فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں آمین۔