خوشاب (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر خوشاب ضیاء الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت پنجم کے امتحانات میں ضلع کی سطح پر ہونیوالی کسی بھی بے قاعدگی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ا س سے امتحان سے بچوں کو تعلیمی مستقبل وابستہ ہے اس سلسلہ میں پنجاب ایگزامیشن بورڈ پنجاب سے فوری طور پررابطہ کیا گیا ہے اور گذشتہ دو دنوں سے امتحانات میں ہونیوالی تاخیر اور سوالیہ پرچوں کی عدم دستیابی کے باعث پیدا ہونیوالے حالات پر مکمل بحث کی گئی ہے وہ جماعت پنجم کے امتحانات کے مختلف مراکز پر دورہ کرنے اور انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول میں اخبار نوسیوں سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر اے ڈی سی راؤ عاطف بھی ان کے ہمراہ تھے اس سے قبل ڈی سی او آفس میں ڈسٹرکٹ ویجلینس کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈی سی او نے محکمہ لیبر کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں کسی بھی مقام پر ایسا مزدور موجود نہیں ہونا چاہیے جس سے زبردستی مزدوری کروائی جارہی ہواور اس کی اجرت ماہانہ مقرر نہ کی گئی ہو بلخصو ص بھٹہ خشت پر پابند لیبر کے متعلق ایک ہفتہ کے اندر اندر انہیں رپورٹ پیش کی جائے بعدازاں ڈی سی او نے خوشاب کے مختلف مٹھائی کی دکانوں اور بیکریوں کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر آصف محمود قاضی بھی ان کے ہمراہ تھے ڈی سی او نے تمام مٹھائی کی دکانوں اور بیکریوں کے مالکان کو ہدایت کی کہ وہ اپنی دکانوں اور کارخانوں کی صفائی پر خصوصی خیال رکھیں آئندہ کسی بھی بیکری یا مٹھائی کی دکان پر صفائی کے ناقص انتظام کو ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی ۔

خوشاب (نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھا نے کہا ہے کہ سینٹ کے حالیہ انتخابات میں ڈاکٹر غوث محمد نیازی کی کامیابی انشااﷲ یقینی ہے اس سلسلہ میں مسلم لیگی اراکین اسمبلی سے رابطے جاری ہیں وہ خوشاب میں بات چیت کررہے تھے انہوں نے مزید بتایا کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کی طرف سے جاری ہونیوالے احکامات میں سینٹ کے انتخابات میں ڈاکٹر غوث نیازی کو کل 43ووٹوں کی ضرورت ہے اور انہیں راولپنڈی اور بہاؤلپور ڈویژن کے اراکین اسمبلی ووٹ ڈالیں گے اس وقت دونوں ڈویژنوں کے اراکین اسمبلی کی کل تعداد 45ہے اس طرح ڈاکٹر غوث محمد نیازی سینٹ کے انتخابات میں انشااﷲ کامیاب ہونگے انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر نیازی کا بطور سینٹر انتخاب ضلع خوشاب کیلئے بڑا اعزاز ہے کیونکہ جس طرح مرکزی قیادت نے سینٹ کے انتخابات میں ضلع خوشاب کو بھرپور نمائندگی ہے اس سے ضلع کے کارکنوں اور مسلم لیگی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

خوشاب (نمائندہ خصوصی)سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکومت پنجاب نے مبشر ریاض کو ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن آفیسر خوشاب تعینات کردیا ہے جبکہ ان کے پیشرو محمد سمیر کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ماڈل ٹاؤن لاہور تعیناتی کے احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں مبشر ریاض لاہور میں بطور ای ٹی او اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔

خوشاب (نمائندہ خصوصی)خوشاب پولیس نے گذشتہ روز پولیس لائن میں ہونیوالے اے لسٹ کے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ترجمان خوشاب پولیس غلام مرتضیٰ نے ڈی پی او آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ امتحان میں کل 175کانسٹیبلوں نے حصہ لیا جس میں سے 30امیدوار یہ امتحان پاس کرسکے تحریری امتحان کے بعد انٹرویو بھی ہونگے اور اس کے بعد حتمی لسٹ جاری ہوگی غلام مرتضی نے بتایا کہ اے لسٹ کے امتحانات کو شفاف بنانے کیلئے ڈی پی او خوشاب فیصل گلزار نے تمام امتحانی عمل کی بذات خود نگرانی کی ۔

خوشاب (نمائندہ خصوصی)خوشاب کے نواحی علاقوں منگور‘8چک ‘52ایم بی اور سندرال میں سکولز میں سیکیورٹی کا نظام نہ ہے بچے اللہ کی آس پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں اسی طرح میانوالی کے نواحی قصبہ دھلہ عظمت والاکے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ ہونے کیلئے روزانہ دریا عبور کرنا پڑتا ہے تو بھکر کے قصبہ پہوڑا ں والا کا گرلز پرائمری سکول 1981 ؁ میں تعمیر ہوا لیکن آج تک فنکشنل نہ ہوسکا۔ضلع خوشاب کی یونین کونسل گولے والی میں بچیوں کا کوئی ہائی سکول نہیں۔الف اعلان کی جانب سے والدین کی آواز کے موضع پر بھکر خوشاب میانوالی کے مختلف علاقوں میں والدین کے ساتھ میٹنگز میں والدین کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق الف اعلان کے تعاون سے ضلع میانوالی ،ضلع بھکراور ضلع خوشاب کے مختلف قصبہ جات میں والدین کی آواز کے نام سے تعلیم کے مسائل اور ان کے حل کی سفارشات کے لئے کمیونٹی میٹنگز کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کے والدین نے اپنے اپنے علاقہ کی مناسبت سے اُن کے بچوں کی تعلیم میں حائل رکاوٹوں اُن کے مسائل اور ان کے حل کے لئے سفارشات پیش کیں۔ ضلع میانوالی کے علاقہ دھلہ عظمت والا جوکہ یونین کونسل روکھڑی کا حصہ ہے لیکن دریائے سندھ کے پار غربی طرف ہے اور وہاں سکول کی سہولت نہ ہونے باعث وہاں کے رہائشی بچے بچیاں کشتیوں پر سوار ہوکر ہر روز دریائے سندھ کی تندوتیز لہروں سے لڑ کر حصول تعلیم کیلئے دریا کے اِس پار روکھڑی آتے ہیں۔تو دوسری جانب ضلع بھکر کی یونین کونسل جھمٹ شمالی کے قصبہ پہوڑاں والا میں 1981 ؁ میں بچیوں کے لئے پرائمری سکول نمبر 1تعمیر کیا گیا تھاجو کہ بد قسمتی سے آج تک فنگشنل نہیں ہوسکا یہاں تک کہ سکول کی خالی کھڑ ی بلڈنگ اب کھنڈر بن چکی ہے اور ضلع خوشاب کی یونین کونسل گولے والی کے لوگوں نے حکومتی مشینری سے شکوہ کیا کہ پوری یونین کونسل میں بچیوں کا ہائی سکول نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ کی کوئی بھی بچی میٹرک پاس نہیں ہے اور یہ وجہ بچیوں کو پرائمری اور مڈل کی تعلیم سے بھی محروم کر رہی ہے۔اس کے علاوہ کہیں پر والدین نے اساتذہ کی کمی پر پریشانی ظاہر کی تو کہیں دیگر سہولتوں کی کمی کا ذکر کیا۔ الف اعلان کی جانب سے والدین کی آواز سننے کے لئے والدین کے ساتھ میٹنگز کا سلسلہ تینوں اضلاع میں الف اعلان کے ریجنل کوارڈینیٹر سمیع خان کی سرپرستی میں جاری ہے جس میں بھکر سے ہوپ اینڈ ہیلپ ، نواز فاؤنڈیشن ، پاکستان ینگ ویلفئیر ،انجمن فلاح انسانیت ، سیو ہیومینٹی ،امید ویلفیئر خوشاب سے ہوپ ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن ،دامن مہاڑ ڈیویلپمنٹ جبکہ میانوالی سیریسرچ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن ، یونیک ڈیویلپمنٹ ، نور وومن ویلفیئر اور دارالاحسان ایسوسی ایشن اپنے اپنے علاقہ کی نمائندگی کر رہی ہیں۔