اسلام آباد بار ایسوی ایشن کی جانب سے منظور کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججوں کی تقرری نہ ہونا عدلیہ اور قانون کی حکمرانی پر حملہ ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن اور ججوں کی تقرری کی سفارشات کے باوجود نوٹیفکیشن نہ جاری کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ قرارداد میں صدر زرداری کی جانب سے ججوں کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرنے کی مذمت کی گئی۔ دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بار نے پورے ڈویژن میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ صدر راولپنڈی بار شیخ احسن الدین نے کہا کہ آج کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے پابند ہے۔