پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثناء چیمہ کی پر اسرار ہلاکت کا معاملہ یہ سب پاکستان کے خلاف مغربی میڈیا کا پروپیگنڈہ ہے یا پاکستان29570309_563311080693589_6286856394692533954_n میں قانون نافذ  کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان۔ ثناء چیمہ FB_IMG_1524486799237کی موت طبعی ہے یا قتل،مرحومہ ثناء چیمہ کے فرانزک رپورٹ تک  ان سب سوالات کے ازخود جوابات اخذ کرنے سے ہمیں گریز کرنا چاہیے۔ کیونکہ یہ پوری دنیا میں پاکستان کے تشخص کا معاملہ ہے۔ ڈی ایس پی صدر عرفان الحق سلہریا نے کہا کہ وہ ثناء چیمہ کی بے کفن تدفین والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گجرات میں میڈیا کے تمام رپورٹرز پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور صحافتی ذمہ دا رویوں سے مالامال ہیں۔ تمام صحافی دوستوں کو چاہیے کہ وہ ایسے واقعات کی رپورٹنگ میں انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور بریکنگ کے چکر میں کوئی ایسی خبر نہ دیں جس سے ضلع گجرات کا وقار ملکی سطح پر یا بالخصوص پاکستان کا وقار عالمی سطح پر مجروع ہو۔ میں بطور پاکستانی اور ضلع گجرات کا باسی ڈی ایس پی صاحب کی اس بات سے مکمل متفق ہوں