مری وحشتوں کے سائے میرے من پہ آن چھائے
مرا دل ہی مجھ سے روٹھا ترے کوچے سے نکل کر
تھیں وہ سسکیوں کی چاپیں مرے ساتھ ساتھ ہر دم
مرا ہر قدم جو اٹھا ترے کوچے سے نکل کر