Shakirجوہرآباد(بیورو چیف) چیئرمین قائمہ کمیٹی خوراک و زراعت و ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کی کاوشوں اور جدوجہد سے مرکزی حکومت نے ضلع خوشاب کی تحصیل نورپورتھل میں ’’تھل ایگریکلچر ریسرچ ڈویلپمنٹ اینڈ پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ‘‘کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ منصوبہ پر اڑھائی ارب روپے کی خطیر رقم کی لاگت آئیگی۔ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے منصوبہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ منصوبہ کے ابتدائی کام کے آغاز کیلئے سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام (ADP) میں 30 سے 50 کروڑ رکھے جائیں گے۔ تھل ایگریکلچر ریسرچ ڈویلپمنٹ اینڈ پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ میں محکمہ زراعت‘ محکمہ لائیوسٹاک‘ محکمہ جنگلات ‘ محکمہ واٹر میجمنٹ اور دیگر محکمہ جات کے ماہرین اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ TARDPI منصوبہ میں گندم‘ چنا‘ کپاس اور دیگر فصلوں سمیت ‘ فروٹ‘ سبزیاں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے وسیع پیمانے پر ٹیوب ویل کی تنصیب کی جائیگی جو ایکٹر نہیں مستطیل کو سیراب کرینگے۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبہ کی تکمیل سے علاقہ تھل میں جنگلات کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا اور مویشی پالے کے عمل پر بھی تحقیق ہو گی۔ منصوبہ کی تکمیل سے جہاں علاقہ تھل سرسبز و شاداب ہو جائیگا وہاں سینکڑوں نوجوان نسل کو روز گار بھی میسر آئیگا۔ علاقہ کے عوام کی قسمت بدل جائے گی اور ‘ خوشحالی علاقہ تھل کے عوام کا مقدر بن چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ’’تھل ایگریکلچر ریسرچ ڈویلپمنٹ اینڈ پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ‘‘ (TARDPI) کے منصوبہ کی تکمیل سے صرف ضلع خوشاب کے عوام ہی مستفید نہیں بلکہ ضلع میانوالی‘ لیہ‘ بھکر‘ جھنگ سمیت دیگر اضلاع میں بھی اس منصوبہ کی افادیت کے اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔

جوہرآباد(بیورو چیف)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ملک عمر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن وطن عزیز کے درخشاں مستقبل کے ضامن ہیں۔ چیئرمین عمران خان کی قیادت میں ملک سے کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔ تحریک انصاف کے قائدین ہی ملک و قوم کو بحرانوں اور مسائل سے نکال کر عوامی فلاح و بہبود‘ خوشحالی اور تعمیرو ترقی کی راہ پر گامزن سکتے ہیں۔ موضع وہیر‘ نلی اور خالق آباد میں ملک عبدالرزاق‘ ڈاکٹر عنایت اللہ جس‘ سابق کونسلر صالح محمد‘ ملک مولا داد‘ عزیز سگھوال‘ محمد زمان سگھوال‘ ملک ممتاز‘ ملک محمد رفیق سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متوقع بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی مضبوط ترین امیدوار میدان میں لا کر اپنی عوامی مقبولیت کا لوہا منوائے گی۔ حکومتی مشینری استعمال کر کے ضمنی الیکشن جیتنے کے دعویداروں کو اپنی سیاسی حیثیت کا انداز ہو جائے گا۔

جوہرآباد(بیورو چیف)وڑچھہ سالٹ مائنز PMDC کے افسران اور عملہ سے متاثرہ افراد کے سربراہ ملک خالد چن نے کہا ہے کہ پرچیاں کاٹنے والے مافیامیں آج اربوں پتی بن چکے ہیں۔ پراجیکٹ منیجر‘ اسسٹنٹ پراجیکٹ منیجراور اسسٹنٹ پراجیکٹ منیجر ٹیکنیکل سمیت دیگر عملہ مافیا سے میل جو ل کر کے نہ صرف سینکڑوں ٹن نمک باہر سے غائب کر دیتا ہے جس سے قومی خزانے کو لاکھوں کا روزانہ کی بنیاد پر نقصان ہو رہا ہے۔ سینکڑوں متاثرہ افراد سے ناانصافی کر کے چند افراد پر مشتمل مافیا کو نوازا جا رہا ہے۔ اپنے تحریری بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنا حق لینے اور انصاف کے حصول کیلئے ہر درو ازہ پر دستک دینگے اور پی ایم ڈی سی سے کرپشن مافیا اور لوٹ مار کرنیوالے عناصر کا قلمع قمع کر کے دم لیں گے۔ پی ایم ڈی سی کے افسران اور عملہ نام نہاد پرچی سسٹم کے ذریعے نہ صرف مافیا کی خدمت کر رہا ہے بلکہ حقداران کو ایک ایک ہفتہ تک ایک ٹرالی نمک کی بھی فراہم نہیں کی جاتی۔ متاثرہ ملک خالد چن نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف‘ وفاقی وزیر معدنیات اور پی ایم ڈی سی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وڑچھہ سالٹ مائنز میں ناانصافی کی روک تھام کیلئے ایکشن لیا جائے اور ذمہ داران افسران ‘ مافیا عناصر کیلئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور میرٹ کو مدنظر رکھا جائے۔

جوہرآباد(بیورو چیف) نوجوان ہماری پارٹی کا سرمایہ ہیں اور بلدیاتی انتخاب میں کامیابی بھی انہی کی مرہون منت ہے اورآئندہ بھی نوجوان قیادت ہی ہماری کامیابی کی ضامن ہو گی اور بلدیاتی انتخاب میں ن لیگ کی واضح کامیابی سے ثابت ہو گا کہ محض شور شرابے سے عوامی نمائندگی حاصل نہیں ہوتی ان الفاظ کا اظہار آج یہاں صوبائی وزیر جنگلات و و ائلڈ لائف محمد آصف بھاء کی رہائش گاہ پر ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی گور چانی نے آصف بھاء سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت اور دعا ئے مغفرت کے بعد ضلعی صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ سردار نذیر حیات خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا -اس موقع پر سابق ایم این اے حاجی محمد اسلم کھچیلا ،رضوان بھاء ایڈووکیٹ اور لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی –

جوہرآباد(بیورو چیف) 11 جون کو منعقد ہونیوالے یوتھ کنونشن کے مہمان خصوصی تصور پاکستان‘ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے پوتے اور پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما ولید اقبال کا ضلع خوشاب آمد پر تاریخی اور فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔ مرکزی راہنما ولید اقبال کو سینکڑوں گاڑیوں‘ کاروں اور موٹر سائیکل ریلی کی صورت میں پنڈال تک لایا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار یوتھ کنونشن کے چیف آرگنائزر و پی ٹی آئی یوتھ ونگ خوشاب کے سینئر نائب صدر ملک راحیل گنجیال نے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ کنونشن کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ قائدآباد جناح پارک میں منعقد ہونیوالا یوتھ کنونشن ضلع خوشاب بالخصوص حلقہ پی پی 40 میں تاریخ میں بہت بڑی سیاسی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 11 جون کو اپنے قائدین اور معزز مہمانوں کا تاریخی اور شاندار استقبال کیا جائے ۔

جوہرآباد(بیورو چیف) 10جون بروز بدھ بعد از عشاء جامع مسجد چشتیہ ڈھاکہ میں عظیم الشان محفل نعت منعقد ہو رہی ہے جس سے حضرت علامہ محمد جاوید اقبال کھارا پرنسپل مدینۃ النبی یونیورسٹی نوشہرہ وادی سون خصوصی خطاب جبکہ فخر چکوال خالد حسنین خالد خصوصی نعت پیش کریں گے تمام وادی سے اہل اسلام قافلہ در قافلہ اسمیں شریک ہونگے بزم غلامان نصیر ڈھاکہ انتظامیہ کے مطابق محفل کے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں ۔

جوہرآباد(بیورو چیف) حلقہ پی پی 40 کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک اظہر حیات گنجیال نے کہا ہے کہ عالم اسلام کے مسلمانوں کے دفاع اور تحفظ کیلئے نیٹو کی طرز پر سریع الحرکت فوج فی الفور تشکیل دی جائے جو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کر سکے۔بریا میں مسلمانوں کے قتل عام پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن کی داعی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں تاکہ برما میں مسلمانوں کے قتل عام کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم ممالک کے سربراہان بھی بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس پر انسانیت کو بھی شرم آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برما میں انسانیت سسکتی ہوئی انسانیت پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ برما کے مسلمانوں پر عالمی دہشتگردی کی جا رہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

جوہرآباد(بیورو چیف) روزہ فری میڈیکل کیمپ شعور فا ؤنڈ یشن اسلام آباد (رابطہ پروجیکٹ) دی رائٹ سکول مٹھہ ٹوانہ کیمپس اور رہبر ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن مٹھہ ٹوانہ میں ہوا جس میں ڈاکٹر فضل نیازی نے مٹھہ ٹوانہ اور علاقہ بھر کے مختلف امراض کے مر یضوں کا فری چیک اپ کیاچیک اپ کے دوران انہوں نے مو سم گرما کی بڑھتی ہو ئی گرمی سے بچنا اور سخت ٹھنڈی اور نا قص غزا کے استعمال سے روکا کیمپس میں ملک جہا نگیر حسن ٹوانہ ضلعی سینئر نا ئب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )،حاجی عاشق حسین،حسنین رضاء،محمد عمران خان نے بھی شر کت کی ۔