لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)سپاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما سابق سٹی ناظم لالہ موسیٰ نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان آرمی کے جوان حقیقی معنوں میں ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ جنرل راحیل شریف ہمہ وقت ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ جنرل راحیل شریف اورپاک آرمی کی تمام ترجیحات پاکستان اورعوام کی سلامتی اور بقاء کی خاطرہیں جبکہ موجودہ حکمرانوں کی ترجیحات پوری قوم پر عیاں ہو چکی ہیں کہ میاں برادران عید کے موقع پر بھی ملک میں رہنا پسند نہیں کرتے انہوں نے کہاکہ پاکستان پرحکومت کرنے والے نہ تو خود پاکستان میں رہنا پسند کرتے ہیں اور نہ ہی انکے بچے انہوں نے کہاکہ پاکستان کو لوٹ کر کھانے والوں نے ہمیشہ عوام پر ظلم ڈھائے اور اپنے اثاثوں میں اضافہ کرتے ہوئے بیرون ممالک میں اپنے کاروبار بنائے،ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کو لوٹنے والوں کا عبرت ناک احتساب کیا جائے اور ملک کی لوٹی ہوئی دولت کو واپس لایا جائے انہوں نے کہاکہ جنرل راحیل شریف کی نگرانی میں دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔nawazish_ali_sheikh_lalamusa