سرگودہا ( )ریجنل پو لیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار حمید ریجنل کی زیر صدارت ویلفیئر کمیٹی کی ایک میٹنگ آر پی او آفس سرگودھا میں منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد سہیل چوہدری،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی صادق علی ڈوگر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب وقاص حسن، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر خالد مسعود چوہدری، ڈی ایس پی اے ڈی آئی جی عامر مشتاق اور اکاؤنٹنٹ ریجنل پولیس آفس سرگودھا محمد ندیم نے شرکت کی۔ریجنل ویلفیئر کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید نے کہا کہ تمام اضلاع کی ویلفیئر برانچز کو کمپیوٹر آئزڈ کیا جائے۔ویلفیئر کیسز کا ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں اندراج کیا جائے۔تمام ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ جو پولیس ملازمین حقدار ہیں ان کی ویلفیئر فنڈ سے مالی امداد کی جائے اگر آپ بہترسمجھیں تو ان کے کیسز میرے پاس بھجوا دیں۔ڈی پی او میانوالی نے سٹیزن فسیلیٹیشن سنٹر میانوالی اور پولیس پبلک سکول میانوالی کی پراگریس رپورٹ بھی کمیٹی میں پیش کی۔ آخر میں ریجنل اور ڈسٹرکٹ ویلفیئر فنڈ میں سے سرگودھا ریجن کے مختلف پولیس افسران و ملازمان کو علاج معالجہ کے لیے رقم ادا کرنے کی منظوری دی گئی۔ ان پولیس ملازمین میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام عباس، اسسٹنٹ سب انسپکٹر فضل محمود،کنسٹیبلان ضیا الحق،سکندر حیات،طاہر خورشید،غوث محمد،عمران یوسف،محمد رمضان اور محمد فیاض شامل ہیں۔