خوشاب (نمائندہ خصوصی) صو بائی وزیرمعد نیات شیر علی نے کہا ہے کہ بچوں کو سکولوں میں مکمل mintiesتحفظ دینے کے لئے وزیراعلیٰ پنجا ب میا ں شہباز شر یف کی ہدا یات پر عمل مکمل درآمد کرایا جائے گا اورتعلیمی اداروں کی سکیورٹی میں کمی یا کوتاہی کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ اس لئے تما م تعلیمی ادا رے پلان کے مطا بق سکیو رٹی کویقینی بنا ئیں۔صوبائی وزیر نے خو شاب اور جوہرآباد میں اے کیٹگر ی کے سکو لوں کی سکیورٹی کے حوا لے سے معائنہ کے بعد ڈی سی او آفس میں ڈی سی ا و عامراعجاز اکبرسے میٹنگ کے دوران ہدایت کی کہ سکولوں میں محض صر ف الیکٹرک سٹی یا جرنیٹر پر انحصار کرنے کی بجائے یو پی ایس کی تنصیب کروائیں تاکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ اور کنٹرول رومز میں واچ کرنے کے سسٹم میں تسلسل جاری رہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سکولوں کے صاف پانی پینے کے واٹر ٹینکوں کو مکمل سکیور کیا جائے۔ ان پر لوہے کا جنگلا لگا کر لاک کر دیا جائے تاکہ کوئی بھی اس میں زہریلہ مواد شامل نہ کر سکے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سکولوں کے آس پاس رہائشیوں کے مکمل کوائف کا تھانے میں اندراج ہونا ضروری ہے نیز انہیں این او سی لینے کی بھی ہدایت کی جائے۔ ان سے بیان حلفی بھی لیا جائے۔ صوبائی وزیر نے پرائیویٹ سکولوں کی سیکورٹی کے ضمن میں ہدایت کی کہ پرائیویٹ سکولوں میں تعنیات تمام سیکورٹی گارڈز کی مکمل سکریننگ کی جائے اور انکے مکمل کوائف حاصل کئے جائیں۔ قبل ازیں صوبائی وزیر نے خوشاب میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ فوجی فاؤنڈیشن ہائی سکول ،گورنمنٹ گرلزماڈل ہائی سکول اور ڈی پی ایس سکول و انٹر کالج کا سیکورٹی کے حوالے سے معائینہ کیا۔ تعلیمی اداروں کے سربراہان نے سیکورٹی کے حوالے سے سکولوں میں کئے گئے اقدامات کی تفصیل سے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے سی سی ٹی وی کیمروں‘ کنڑول رومز‘ سکول کی دیواروں اور خاردار تاروں کی تنصیب کا بغور سے جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر کے مائینہ کے دوران انکے ہمراہ امحمد حسین‘ ڈی او ایجوکیشن (سیکنڈری) عطاء اللہ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز اللہ یار اور دیگر افسران تھے۔ بعدازاں ڈی سی او عامر اعجاز اکبر نے اپنے آفس میں صوبائی وزیر کو تعلیمی اداروں میں سیکورٹی کے حوالے سے تفصیلا ابریفنگ دی۔

خوشاب (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ضلعی جوائنٹ سیکرٹری اور سابق ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 40ملک خالقداد اعوان کو معلمہ کی شکایت کرنا مہنگی پڑی سکول کے چوکیدار نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ انہیں سکول کے احاطہ میں زدوکوب کیا جبکہ ان کی دوبیٹیوں کو سکول سے نکال دیا گیا ڈی سی او خوشاب نے ای ڈی او تعلیم کو معاملہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے تفصیلات کے مطابق خالقداد اعوان کی دو بیٹیاں حراء اور عشاء گورنمنٹ گرلز ایلمنیٹری سکول ڈیرہ کٹے خیل نئی ڈھوکڑی میں پڑھتی ہیں وہ اپنی بیٹیوں کی پڑھائی پر مطمئن نہ تھا جس پر اس نے سکول کی ہیڈمسٹریس کو کلاس ٹیچر کے متعلق بتایا کہ کلاس ٹیچر بچوں کو سکول کا کام چیک کیے بغیر کاپیوں پر اپنے دستخط کردیتی ہیں جبکہ کاپیوں پر بچوں نے جو کام کیا ہوتا ہے وہ غلط ہوتا ہے ہیڈمسٹریس کو ان کی طرف سے کلاس ٹیچر کی شکایت سکول کے چوکیدار جوکہ کلاس ٹیچر کا قریبی عزیز ہے کو گوارہ نہ ہوئی جس پر جب وہ دوبارہ سکول گیا تو چوکیدار محمد اقبال نے خالقداد کو اپنے چچا احمد نواز سمیت زدوکوب کیا اور اسے سکول سے نکال دیا جبکہ بچیوں کو بھی سکول جانے سے روک دیاگیا خالقداد جوکہ حکومتی پارٹی کا اہم عہدیدار ہے کہ ہمراہ ضلعی صدر ڈاکٹر غوث نیازی بھی ڈی سی او کے پاس گئے اور ڈھوکڑی کے سکول کی معلمات ، چوکیدار او ر اس کے معاونین کے خلاف سخت سفارش کی جس پر ڈی سی او نے ای ڈی او تعلیم کو فوری طو پر انکوائری کرنے کا حکم دیا ۔

خوشاب (نمائندہ خصوصی) تین نامعلوم ڈکیت سیٹلائٹ ٹاؤن جوہرآباد کے دکاندار کے گھر سے اسلحہ کے زور پر 6تولے سونے سمیت نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق دکاندار عبدالرحمن گذشتہ شب گھر پر موجود تھا کہ تین نامعلوم ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور انہوں نے عبدالرحمن سمیت اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر میں پڑے ہوئے 6تولے سونا مالیتی دو لاکھ 88ہزار 500روپے اور 18ہزار 500روپے نقدی لوٹ لی تھانہ سٹی جوہرآباد پولیس نے شہری کی درخواست پر تین نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

خوشاب (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں دنگا فساد کرنے ، ڈاکٹروں ، نرسوں اور عملہ کو زدوکوب کرنے ، قتل کی دھمکیاں دینے پر نواحی گاؤں 62ایم بی کے رہائشی عمران اور اس کے دیگر ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تفصیلات کے مطابق عمران کا والد ظہور احمد گذشتہ روز ہسپتال میں شوگر اور ہائی بلڈپریشر کے عارضہ پر ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا جہاں پر ڈاکٹر اجمل نیازی ، ڈاکٹر جاوید اور ڈاکٹر غلام صابر ملک نے تمام اوقات میں مریض کا معائنہ کیا جس کا ڈیوٹی چارٹ موجود تھا تاہم ظہور احمد خالق حقیقی سے جا ملا جس پر اس کا بیٹا و دیگر لواحقین مشتعل ہوگئے اور کہا کہ اس کا والد ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے وفات پا گیا ہے اور ہسپتال میں پڑی ای سی جی مشین ، کرسیاں ، دروازے اور ایمرجنسی میں پڑے ہوئے آکسیجن سلنڈر کو نقصان پہنچایا اور اسی دنگا کے دوران ایمرجنسی میں لگے شیشے بھی متاثر ہوئے مشتعل ہجموم نے سٹاف نرسوں حنا مریم ، رخسانہ شازیہ ، ڈاکٹروں سمیت عملہ کو بھی زدوکوب کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں جس پر ایم ایس ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس کے آنے پر معاملات سنبھل پائے تھانہ سٹی جوہرآباد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال نے سینئر ڈاکٹر حافظ عبدالباسط آہیر کی تحریری درخواست پر عمران اور اس کے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہسپتال کی املاک کو نقصان پہنچانے ، قتل کی دھمکیاں دینے اور ڈاکٹروں نرسوں کو زدوکوب کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
خوشاب (نمائندہ خصوصی) ریاض احمد سوہی نے ایگزیکٹوڈسٹرکٹ آفیسر تعلیم خوشاب تعینات کا چارج سنبھال لیا ہے جبکہ ان کے پیشرو سابق ای ڈی او خوشاب لیاقت علی ناصر نے اپنے عہدہ کا چارج چھوڑ دیا ہے ریاض احمد سوہی نے اپنے چارج سنبھالنے کے بعد خوشاب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم خوشاب صوبہ بھر میں ماضی میں ریکنگ کے حوالہ سے پہلی پوزیشنوں ر ہا ہے اور انشااﷲ ان کی بھرپور کوشش ہوگی کہ محکمہ تعلیم خوشاب کو دوبارہ پہلی نمبروں پر لے جایا جائے اس کیلئے محکمہ تعلیم کے افسران ، اساتذہ اور والدین کی طرف سے خصوصی تعاون درکار ہوگا ۔

خوشاب (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر جعفر حسین بھٹہ کو ریزیڈنٹ منیجر محکمہ ٹورازم خوشاب تعینات کردیا گیا ہے وہ آئندہ دو روز میں اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیں گے وہ اس سے قبل محکمہ سوشل ویلفیئر میں بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر سوشل ویلفیئر میانوالی اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے تاہم انہیں ڈیپوٹیشن پر محکمہ ٹورازم میں شامل کیا گیا ہے جعفر بھٹہ ضلع خوشاب میں سون ویلی نیچرل پارک پراجیکٹ پر اپنی خدمات سرانجام دینگے ۔

خوشاب (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرخوشاب عامر اعجاز اکبر نے کہا ہے کہ اشیاء خوردنوش میں ملاوٹ کرنیوالے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہ ہیں کیونکہ ملاوٹ شدہ اشیاء خوردنوش فروخت کرنیوالے انسانی زندگی سے کھیلتے ہیں اس لیے محکمہ صحت اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ضلع بھر میں ملاوٹ کیخلاف اور بلخصوص اشیاء خوردنوش میں ملاوٹ کیخلاف گرینڈ آپریشن کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی سی او آفسمیں منعقدہ ایک اجلاس میں محکمہ صحت کے افسرا ن ، سینٹری انسپکٹروں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آٹا چکیوں ، نمک پسنے والی چکیوں ، مصالحہ تیار کرنیوالوں پر کڑی نظر رکھی جائے کیونکہ آئے روز میڈیا پر ایسے عناصر کو بے نقاب کیا جارہا ہے جوکہ اشیاء خودنوش کی ملاوٹ میں ملوث ہیں انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت کے افسران ملاوٹ شدہ کھاد اور زرعی ادویات پر بھی نظر رکھیں اس موقع پر ای ڈی او صحت ڈاکٹر اسحاق کمبوہ ، ڈی ایچ او قاضی آصف ، ملک امتیاز مانگٹ ، رانا شاہد عمران ، توصیف الرحمن ، و دیگر افسران موجودتھے بعدازاں ڈسٹرکٹ ریڈ کراس کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں ڈی سی او نے محکمہ ریڈ کراس کو ہدایت کی کہ ریڈ کراس کی ریونیو ریکوری کو بہتر کیا جائے اور ایسے ادارے جہاں پر ریڈ کراس کے ٹکٹ فراہم کیے گئے ہیں ان اہلکاروں کو ریڈ کراس فیس کی وصولی کا پابند بنایا جائے اور اس کی رپورٹ ہر 15روز بعد لی جائے انہوں نے کہاکہ بلاشبہ ریڈ کراس معاشرے میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ فری ایمبولینس کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت کررہا ہے اور اس کو جاری و ساری رہنا چاہیے بعدازاں ڈی سی او نے ترقیاتی محکموں کے سربراہان کے ایک اجلاس کی بھی صدارت کی اور مختلف سکولوں اور کالجوں میں سیکورٹی کو بہتر کرنے کیلئے کی جانیوالی تعمیراتی پر بریفنگ لی اور افسران کو ہدایت کی کہ چار دیواریوں کے کام فوری طور پر مکمل ہوجائیں تاکہ سیکورٹی کے حوالہ سے تمام امور احسن طریقہ سے سرانجام ہو جائیں ۔

خوشاب (نمائندہ خصوصی) سیکرٹری آر ٹی اے خوشاب مائرہ نعیم نے گذشتہ روز جوہرآباد خوشاب روڈ ، جوہرآباد میانوالی ، جوہرآباد مظفر گڑھ روڈ پر اوورچارجنگ ، اوورلوڈنگ اور روٹ پرمٹ نہ رکھنے کی 8چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کردیا ہے یہ کاروائی انہوں نے عوامی شکایات کے تناظر میں کی ۔

خوشاب (نمائندہ خصوصی) اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے مرکزی جنرل سیکرٹری صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کا اتحاد پوری انسانیت کیلئے وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے خوشاب میں منعقدہ حق باہو میلاد مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مومن کی زبان اس کے دل کے پیچھے رہتی ہے اس لیے حضورؐ کا اخلاق اور آپ کی تعلیمات ہر مسلمان کیلئے ایک روشن مثال ہیں انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کے متحد ہونے سے ہی نبی پاکﷺ کے پیارے دین اور امت کا تحفظ ممکن ہے۔ وطن عزیز ا ور دین اسلام کو موجودہ دور میں غیر مسلموں کی گھناؤنی سازشوں کا شدید سامنا ہے جبکہ امت مسلمہ خواب خرگوش سے بیدار کیلئے تیار نہیں ہے۔ یکجہتی‘ یگانگت اور اس کی جس قدر ضرورت اب محسوس کی جا رہی ہے اس سے قبل نہیں تھی۔ کانفرنس کی صدارت صاحبزادہ سلطان محمد علی نے کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانیت کی پہچان ہی انسان کی زندگی کا حقیقی مقصد ہونا چاہئے۔ موجودہ مادیت پرست دور میں انسان اور انسانیت کی قدر و منزلت انحطاط کا شکار ہے۔ نبی کریمﷺ نے عرب کے جہالت نما دور کو علم و شعور شموں درخشاں کیا اور انسان سازی کا ایسا معیار قائم کیا جس کی مثال تاقیامت میسر نہیں آسکتی انہوں نے کہاکہ دہشتگردی اور فرقہ وارایت کے ناسور سے نجات حاصل کرنے کیلئے تمام انسانیت کو اﷲ اور رسول کے احکامات پر عمل کرکے ان کو اپنی زندگی کا مشعل راہ بنانا چاہیے ، میلاد مصطفیﷺ کانفرنس سے دیگر علماء اکرام نے بھی خطاب کیا اور اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی‘ بقاء اور سا لمیت کیلئے خصوصی دعا کی گئی اس موقع پر خوشاب کے علاوہ سرگودہا ، میانوالی ، بھکر ، جھنگ اور صوبہ کے دیگر اضلاع سے کثیر تعداد میں عاشقان رسول موجود تھے ۔

خوشاب (نمائندہ خصوصی) خوشاب شہر سمیت دیگر نواحی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14گھنٹے سے تجاوز کرگیا موجودہ حالات میں شہریوں کو شدیددشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ دن کے اوقات میں مسلسل کئی کئی گھنٹوں کی وجہ سے زندگی کا پہیہ جامد ہوتا ہوا محسوس ہونے لگا ہے بلخصوص ایسے کاروبار جن کا براست تعلق بجلی سے ہے مکمل طور پر ٹھپ ہوچکے ہیں موجودہ صورتحال میں شہری مکمل طورپر بے بس نظر آتے ہیں کیونکہ خوشاب کے شہری اس سے قبل بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر احتجاج کرچکے ہیں اور اسی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کے جذبات مجروح ہورہے ہیں اور واپڈا کیخلاف غم و غصہ بڑھتا جارہا ہے سماجی حلقوں نے مطالبہ کا ہے لوڈشیڈنگ کے حل کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔

خوشاب (نمائندہ خصوصی) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کا ہنگامی اجلاس پی ایم اے ہاؤس جوہرآباد میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت کے صدر ڈاکٹر عرفان اﷲ وڑائچ نے کی جبکہ اجلاس میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر آصف محمود قاضی ، نومنتخب صدر ڈاکٹر سرفراز احمد سیال ، نومنتخب جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمود احمد زبیر ی ، ڈاکٹر عبدالباسط آہیر ، ڈاکٹر محبوب فیضی ، ڈاکٹر اجمل نیازی ، ڈاکٹر جاوید ، ڈاکٹر راجہ مسعود عالم غنی و دیگر ممبران نے شرکت کی اور ایک قرار داد کے ذریعے ڈی ایچ کیو میں دنگا فساد کرنیوالے ، ڈاکٹروں اور نرسوں پر تشدد کرنے اور ہسپتال کی املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی اور ڈی پی او خوشاب سے مطالبہ کیا گیا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے بصورت دیگر پی ایم اے خوشاب جلد ہی اپنا آئند ہ کا لائحہ عمل جاری کردیگی ۔

خوشاب (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خوشاب ڈاکٹر آصف قاضی نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر اسد حیات قریشی کے ہمراہ کے مختلف ہوٹلوں ، دکانوں اور مچھلی فروشوں سمیت دیگر اشیاء خوردنوش فروخت کرنیوالوں کی دکانوں کا معائنہ کیا اور تمام ہوٹلوں کو صفائی کا نظام درست کرنے کے نوٹس جاری کرتے ہوئے مچھلی فروشوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق مچھلی فروخت نہ کرنے پر جرمانے کیے اور انہیں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اپنا سامان فروخت کرنے کی ہدایت کی ۔
خوشاب (نمائندہ خصوصی) خوشاب د و دگردونواح میں نویں روز بھی پٹرول نایاب رہا لوگ پٹرول کے حصول کیلئے مارے مارے پھرتے رہے مختلف پٹرول پمپوں پر پٹرول کے حصول کیلئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی لمبی لمبی لائنیں دیکھنے میں ملیں لیکن بیشتر افراد پٹرول کے حصول میں ناکام رہے اور ان کو خالی بوتلیں لیکر گھروں کو واپس جا نا پڑا ، گاڑیوں کے مالکان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی سپلائی کو فوری طور پر وافر مقدار میں مہیا کیا جائے ۔