ptiرائے ونڈ مارچ کا حتمی پنڈال کہاں سجے گا کپتان نے اعلان کر دیا ۔ تیس ستمبر کو تحریک انصاف اڈہ پلاٹ پر احتجاجی جلسہ کرے گی ۔ بھو بتیاں چوک ، رائے ونڈ اجتماع کے مقام سمیت دیگر تین آپشن مسترد کر دیئے گئے ۔

لاہور: کپتان نے بڑے سیاسی محاذ کیلئے جگہ کا اعلان کر دیا۔ تیس ستمبر کو اڈہ پلاٹ پر ہی جلسہ ہو گا۔ تحریک انصاف انتظامیہ کو خط لکھ کر آگاہ کرے گی۔ احتجاج کے لئے تین مختلف مقامات زیر غور تھے لیکن قیادت کو بھوبتیاں چوک پسند آیا نہ رائے ونڈ اجتماع کا مقام۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے مارچ کے شرکا کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ رانا ثنا اللہ کہتے ہیں پی ٹی آئی کے جمہوری حق کا احترام کریں گے۔ عمران خان بھی سیاسی بلوغت کا ثبوت دیں۔ وزیر قانون نے پی ٹی آئی چیئرمین کو نواز شریف کی شاگردی کا مشورہ بھی دیا ہے