13288860_1754158924863984_1788420441_nمسقط – پاکستان سکول مسقط کے انتخابات میں حصہ لینے والی واحد خاتون امیدوار سمارا آصف نے کہا ہے کہ میں سکول الیکشن میں صرف اور صرف طلباء و طالبات ، والدین اور اساتذہ کی بے لوث خدمت کا جذبہ لے کر بغیر کسی طمع و لالچ کے میدان میں اتری ہوں. کیونکہ طالبات و خواتین کے مسائل کے حل کیلئے خاتون قیادت کا ہونا لازمی ہے. انہوں نے کہا کہ میرے منشور میں خواتین، والدین ، اساتذہ اور طلباء و طالبات کی بے لوث خدمت اور اپنے پیارے وطن کی عزت و تکریم کو مقدم و اعلی کرنا ہے. علاوہ ازیں جدید تعلیمی نظام کو بھی اجاگر کرنا طلباء و طالبات اور والدین سمیت اساتذہ کو سیاست سے پاک ماحول فراہم کرنا بهی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ میں تنقید برائے تنقید پر نہی بلکہ تنقید برائے تعلیم پر یقین رکھتی ہوں. لہٰذا میری طرف سے تمام والدین سے گزارش ہے کہ مورخہ 26 مئی 2016 کو ہونے والے پاکستان سکول مسقط کے انتخابات میں مهجے ووٹ دے کر کامیاب کروائیں تاکہ صحیح معنوں میں آپ کی اور اپنے ملک کی خدمت کر سکوں. جبکہ انتخابی نشان کرسی ہے. اس لئے 26 مئی کو صرف اور صرف کرسی پر نشان لگائیں.