pmln press conferenceسبی(عباس چشتی)پاکستان مسلم لیگ ن سبی سٹی کے جنرل سیکریٹری فہیم احمد قریشی نے کہا ہے کہ وزیر ریلوے سعد رفیق کی کوششوں سے ریلوے کا نظام کافی حد تک بہتر ہوا ہے ٹرینیں تقریبا وقت مقررہ پر منزل مقصود پر پہنچ رہی ہیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی واحد بولان میل میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروعن مسافر سفر کرتے ہیں مگر اس میں لوئر اے سی کی سہولت عوام کو میسر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بولان میل کے علاوہ کبر ایکسپریس میں بھی لوئر اے سی کی سہولت عوام کو فراہم کی جائے انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر ریلوے محترم سعد رفیق عوام کی خواہشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے بولان میل اور اکبر ایکسپریس میں جلد لوئر اے سی سہولت فراہم کرینگے ۔