سماجی تنظیم ” شہری اجتماعی ترقیات کونسل ” کے زیر اہتمام کرسچن سٹڈی سنٹر کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ بار روم میں ایک روزہ ” بین المذاہب ہم آہنگی سیمینار ” کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت تنظیم کے صدر حاجی عبد الحمید رحمانی نے کی جبکہ سیمینار میں سکھ کمیونٹی کے مذہبی رہنماء گیانی جنم سنگھ ،مسیحٰ برادری کے رہنماء میجر کرامت گل ،شفقت نواب دین ،سماجی کارکنان ڈاکٹر عابد علی عابد ،فرحت پروین ، شاہین فاطمہ ،شمیم رانی،احمد حمید رحمانی ایڈووکیٹ ،بشیر احمد زرگر سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں ،وکلاء ،صحافیوں اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاجی عبد الحمید رحمانی ،گیانی جنم سنگھ ،فرحت پروین ،ڈاکٹر عابد علی عابد ،میڈم شمیم رائے اور دیگر مقررین نے کہا کہ تمام مذاہب امن و ،محبت اور دوسرے مذاہب کے ساتھ رواداری کا درس دیتے ہیں ،پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل اور مثالی مذہبی آزادی حاصل ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم سب کو اسے مستحکم،ترقی یافتہ ، مضبوط ،خوشحال اور پر امن ملک بنانے کے لئے اپنا اپنا کردار اداکرنا ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ ننکانہ صاحب اس لحاظ سے پاکستان کا خوش قسمت ترین شہر ہے کہ یہاں تما م مذاہب اور مسالک کے لوگ بھائی چارے اور امن و محبت کے ساتھ رہتے ہیں اور یہاں آج تک کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ،مقررین نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ” اپنا مذہب چھوڑو نہ اور دوسرے کے مذہب کو چھیڑو نہ” کے فلسفے پر عمل پیرا ہوں صرف اسی صورت ہی ہم ملک پاکستان کو امن و سلامتی کا گہوارا بنا سکتے ہیں ،