بھاگٹانوالہ (نامہ نگار ) بھاگٹانوالہ میں چیمہ گروپ کا مشاورتی اجلا س ہواجس کی صدارت ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کی ۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری سرگودھا ملک شکیل سکندر ،ضلعی صدر یوتھ ونگ ق لیگ عابد رانجھا ،چوہدری وقاص باجوہ ،چوہدری منظور گجر بھی شامل تھے ۔ عامرسلطان چیمہ نے کہا کہ میں اپنے والد چوہدری انور علی چیمہ مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بھاگٹانوالہ کی بہتری کیلئے کام کرو ں گا عوام اب وعدؤں کی بجائے عملی کاموں پر یقین رکھتی ہیں اس موقعہ پر ملک ربنواز اعوان ،ملک بلال اعظم اعوان نے کہا چوہدری انور علی چیمہ مرحوم نے بھاگٹانوالہ ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے کہ ہم پہلے بھی چیمہ گروپ کے ساتھ تھے اور اب بھی چوہدر ی عامر سلطان چیمہ کو ہی سپورٹ کریں گے ملک زاہد نواز اعوان ،مہر بشیر احمد ،مہر نذیر احمد،محمد اسلم چوہدری ،ملک اسد عباس اعوان ،محمد اکرم قادری ، مہر ظفر بشیر ، مہر احسان اللہ ، مہر وقار افضل بھی موجود تھے ۔