111بلٹ پروف شیشے کی دیواریں اٹاری کے ساتھ ساتھ حسین آباد، فیروز پور اور سڑقی کی بین الاقوامی سرحدی چوکیوں پر بھی نصب کی جائیں گی۔

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اٹاری کے مقام پر بُلٹ پروف گیٹ لگائے گا۔ بھارت بلٹ پروف شیشے کی دیواریں اٹاری کے ساتھ ساتھ حسین آباد، فیروز پور اور سڑقی کی بین الاقوامی سرحدی چوکیوں پر بھی نصب کرے گا۔ بھارتی اخبار کے مطابق پاکستان میں واہگہ بارڈر پر خود کش حملے کے بعد بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس نے بین الاقوامی سرحد پر بلٹ پروف گیٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تقسیم ہند کے بعد پہلی بار بھارت کی بارڈر فورس نے سیاحوں کی حفاظت کے لئے اٹاری کے مقام پر زمینی سرحدی گیٹس کے سامنے رولنگ بلٹ پروف سکرینز نصب کی ہیں۔ یہ سکرینز کسی بھی خود کش دھماکے کی صورت میں بارودی مواد سے سیاحوں کو محفوظ بنائیں گی۔ بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل امرتسر سیکٹر ایم ایف فاروقی نے اخبار سے کہا کہ دس سے پندرہ ہزار سیاح اٹاری کے مقام پر روزانہ تقریب دیکھنے آتے ہیں۔ حسین والا اور سڑقی کے مقام پر بہت کم سیاح آتے ہیں۔ انہوں نے اٹاری پر سرحد کے دونوں کناروں پر بلٹ پروف گلاس نصب کرنے کی تجویز دی ہے