راولا کوٹ…بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ،کنٹرول لائن سے ملحقہ دیہات میں فائرنگ سے دو پاکستانی شہری زخمی ہو گئے۔

راولاکوٹ آزاد کشمیر میں بٹل سیکٹر میں بھارت نے ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے،بھارتی فوج کی بلاش اشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں بٹل سیکٹر کے ٹب گاوں میں دو پاکستانی شہری زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی گنوں کو خاموش کرا دیا ہے۔