358784_73883660اسلام آباد  عمران خان کا کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ 2 نومبر کو بنی گالہ سے اترنے والا سونامی کوئی نہیں روک پائے گا ۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ دو نومبر تک پکڑے نہیں جانا ۔ کپتان نے کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان چوک کی طرف قدم اٹھائے ۔ تو جنون سر چڑھ کے بولنے لگا ۔ کپتان کی تیز رفتاری کا کئی کارکن بھی مقابلہ نہ کر پائے ۔ پاکستان چوک میں تعینات پولیس اہلکار کارکنوں کا رش دیکھ کر پیچھے ہٹ گئے ۔ عمران خان نے حکومت پر بھی تنقید کی اور واضح کیا کہ راولپنڈی میں نیٹ پریکٹس کی ، فائنل میچ اسلام آباد میں ہو گا ۔ کارکنوں کا لہو گرمانے کے بعد عمران خان واپس اپنی رہائش گاہ میں چلے گئے ۔