سولہ روزہ اس مہم  میں ضلع میں مختلف واکس ،سیمینار، کمیونٹی میٹنگ،و دستخطی کارڈ مہم ، کا انعقاد کیاجائے گا۔%d9%88%da%be%db%8c%d8%aa%d8%b9-%d8%b1%db%8c%d8%a8%d8%a8%db%81%d9%86
بارکھان(نامہ نگار)وائس آف ینگز ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ سوسائٹی (رجسٹرڈ ) اور وائیٹ ربن آرگنائزیشن پاکستان کے اشتراک سے ضلع بارکھان میں عورتوں پر تشد د کے خلاف 16روزہ آگاہی مہم ”وائیٹ ربن کمپین “ کے نام سے کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔جس میں ضلع بھر میں عورتوں پر تشدد کے خلاد آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔16روز میں ضلع میں مختلف واکس ،سیمینار، کمیونٹی میٹنگ،و دستخطی کارڈ مہم ، کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر وی او وائی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر عبدالرزاق کھیتران نے کہا کہ عورت کو معاشرے میں برابری کے حقوق حاصل نہیں۔وہ سارا دن کھیتوں کھلیانوں میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں اور واپس آکر گھر کا کام بھی سنبھالتی ہیں۔ اس کے باوجود انکو گھروں میں تشدد کا نشانہ بنایا جاتاہے۔دفاتر میں انکے بے جا تنگ کیا جاتا ہے۔جو قانونا جرم ہے۔انہوں نے کہا وائیٹ ربن آرگنائزیشن پاکستان پورے ملک میں 16روزہ کمپین چلا رہی ہے جس میں مردوں کو عورتوں رپر تشدد کے خلاف آگاہ کیا جا رہا ہے۔ اس 16سولہ روزہ کمپین کے معاشرے پر مثبت نتائج نظر آئیں گے۔