بارکھان (نامہ نگار) بی این پی (مینگل) کے ضلعی صدر وڈیرہ گلزار جہانانی کھیتران طویل علالت کے بعد ملتان میں انتقال کرگئے۔مرحوم گذشتہ ایک سال 12234897_1487872444853296_7229307297060320859_nسے کینسر جیسے جان لیوا مرض میں مبتلا تھے۔ مرحوم نے بڑی بہادری کے ساتھ اس موضی مرض کا سامنا کیا اور کل ہی ملتان کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔مرحوم بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے ضلعی صدر تھے ۔اور پورے ضلع میں انکا نام بہترین سیاسی اور علاقہ معتبرین میں شامل تھا۔مرحوم ایک قد آور شخصیت کے مالک تھے۔جہاں مرحوم کی وفات سے انکے گھر والوں کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے وہی قوم کھیتران نے ایک نڈر سیاسی رہنماء و معتبر کو کھو دیا۔ان کی وفات سے پورے ضلع کی سیاست میں ایک شگاف پڑ گیا ہے۔ا نکا نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں بستی رحمتان جہانانی بغاؤ میں ادا کردیا گیا ۔ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں سرکت کی اور انکے چاہنے والوں سینکڑوں افراد نے بھی شرکت کی ۔ جنازہ کہ موقع پر ہر آنکھ عشق بار تھی ۔فاتحہ خانی کا سلسلہ انکے آبائی گاؤں بستی رحمتان جہانانی میں جاری رہے گا۔