بارکھان (عبدالرزاق کھیتران،نمائندہ خاص،) چچا کی فائرنگ سے نوجوان بھتیجا جان بحق چچا کے خلاف مقدمہ درج گرفتاری کیلئے چھاپے جاری۔تفصیل کے مطابق بارکھان کے علاقے تکھڑا وزیر میں زمین کے پرانے تنازعہ پر چچا کرمان ولد جمالان قوم کرمدانی نے اپنے نوجوان بھتیجے اعظم جان ولد اسحاق کو اس وقت فائرنگ کرکے قتل کیا جب وہ پہاڑ پر لکڑیاں کاٹ رہاتھا۔ورثاء نے نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔جہاں پر ڈاکڑ موجود نہ تھا۔اس واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر محبوب احمد شاہوانی ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گیا اور فوری طور پر ڈاکڑ کو پہنچے کی ہدایت کی اور اسسٹنٹ کمشنر کو جائے وقوع پرپہنچنے اور فوری طورپر ملزمان کی گرفتاری کیلئے حکم دے دیا ہے۔نعش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ڈاکڑ عبدالماجد نے میڈیا کو بتایا کہ مقتول اعظم جان کودو گولیاں سینے پر لگی ہیں جس سے انکی موت واقع ہوئی ہے۔آمدہ اطلاع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بارکھان سہیل انورہاشمی چھاپے مار کر کہ ملزم کرمان ولد جمالان اور اسکی بیوی (مسماۃ ز) کو گرفتار کرلیا ہے۔