واشنگٹن .امریکی صدر باراک اوباما نے معاشی شٹ ڈائون کے خاتمے کے بل پر دستخط کر دیئے،امریکی سینیٹ ،ایوان نمائندگان نے معاشی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کا بل منظور کر لیا،امریکی حکومت آئی ایم ایف سے مزید قرض لے کر سات فروری تک اپنے معاملات چلا سکے گی۔

دو ہفتوں سے جاری شٹ ڈاون کے خاتمے کے لئے سینیٹ میں ووٹنگ ہوئی،بل کی حمائت میں 81 اور مخالفت میں 18 ووٹ ڈالے گئے۔اب امریکی حکومت 15 جنوری تک عارضی بجٹ کے ذریعے حکومتی ادارے بحال کرے گی۔بل کی منظوری سے قبل ریپبلکن اور ڈیمو کریٹس کے درمیان معاہدہ ہوا،صدر اوباما نے بل پاس کرنے پر ڈیمو کریٹس اور ری پبلکن کا شکریہ ادا کیا۔سینٹ سے منطوری کے بعد بل کو کانگریس میں پیش کیا گیا۔ایوان نمائندگان میں بل کے حق میں 285 اور مخالفت میں 144 ووٹ ڈالے گئے،یوں سینٹ کے بعد کانگریس نے بھی بل کی منظوری دے دی۔امریکی صدر کے دستخط کے بعد بل امریکی قانون کا حصہ بن گیا ہے۔بل منطوری کے بعد امریکی صدر نے تمام حکومتی ملازمین کو اپنے کام پر واپس آنے کی ہدایت کر دی ہے۔