اسلا م آ با د (ثاقب راٹھور)ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی کی زیر صدارت محرم الحرام کی سکیورٹی کے متعلق اہم اجلاس، تمام افسران محرم الحرام کے سلسلہ میں منتظمین سے میٹنگ کریں اور محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالے سے انتظامات شروع کر دیں۔شہر یو ں کے فوری تحفظ اور جر ائم کی روک تھا م کے لیے تما م افسران اپنی کا رکر دگی بہتر بنا تے ہو ئے مثبت اقدما ت کریں ۔ کسی بھی صورت میں غفلت وکوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجد کیانیتفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پریشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی کی سر بر اہی میں سیف سٹی سنٹر پر محرم الحرام کی سکیورٹی اور کرائم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہو ا ۔ اجلاس میں زونل ایس پیز ،ایس پی انوسٹی گیشن ،تمام ایس ڈی پی او زاور ایس ایچ اوزنے شرکت کی ۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور ضلع بھر کے کرائم کا بغو ر جا ئز ہ لیا گیا۔ایس ایس پی اسلام آباد نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں میں مجالس اور اعزاداروں کے جلوسوں کو بھر پور تحفظ فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں ۔تمام زونل افسران اپنے اپنے علاقوں کے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ اور دانشوروں سے ملاقاتیں کریں تاکہ محرم الحرام کے ان مقدس ایام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جاسکے اور اتفاق رائے سے امن و ہم آہنگی کی فضاء قائم کی جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈویژنز آپس میں کوارڈی نیشن کو یقینی بنائیں اور آپس میں معلومات کا تبادلہ کریں۔محرم شروع ہونے سے پہلے ضلع بھر میں سرچ و کومنگ آپریشن کئے جائیں ۔تمام افسران امام بارگاہوں پرپولیس اہلکاروں کے علاوہ محلہ امن کمیٹیوں کے ساتھ میٹنگز کر کے ان کے اہلکار بھی ڈیوٹی تعینات کریں۔محرم الحرام سے پہلے ضلع بھر سے وال چاکنگ کا خاتمہ کیا جائے۔علماء کے ساتھ میٹنگز کر کے ان کو مجالس اور جلوس کے آغاز اور اختتام میں وقت کی پابندی کے بارے میں قائل کیا جائے ۔امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ میٹنگ کریں اوران کے ساتھ مکمل رابطہ رکھیں ۔ساجد کیانی نے مزید کہا کہ یہ ڈیوٹی نہایت ہی اہمیت کی حامل ہے اس لئے تمام زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز خوش اسلوبی اور جذبے کے ساتھ کام کریں اور ماتحت عملہ کو بھی اس کے اہمیت کے بارے میں بریف کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ایس ایس پی ساجد کیانی نے ضلع بھر کے کرائم کا جائزہ لیا اور بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران کو شاباش دی اور کہا کہ تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں کرائم کنٹرول کرنے کے لئے محنت کریں ۔انہوں نے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کے لئے بھی ٹیمیں تشکیل دیں ۔پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں خصوصا موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کو چیک کیا جائے ۔تمام افسران پٹرولنگ پر مامور اہلکاروں کو ڈیوٹی سے پہلے بریف کریں اور ان کو چیک بھی کریں ۔