اٹک(دانش سلیم سے )اٹک شہر میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کی بھر مار شہر میں ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل punjab-police-logoحل کرنے میں ٹریفک پولیس کا عملہ ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کیلئے بہتر اقدامات کرے تفصیلات کے مطابق اٹک شہر میں ٹریفک کے رش ، سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی لائنوں کی وجہ سے شہر کی تمام سڑکیں بند رہنا معمول بن گیا جگہ جگہ گاڑیوں اور رکشہ کی غلط پارکنگ کے باعث پیدل چلنے والے لوگ بھی شدید پریشان کم سن بچے جن کا ابھی شناختی کارڈ بھی نہیں بنا وہ بھی کھلے عام رکشے ، موٹر سائیکل اور گاڑیاں چلا رہے ہیں اٹک اور گردونواح میں بغیر کاغذات ، بغیر نمبر پلیٹ ، اوورلوڈنگ ، اوورسپیڈ ، زائد کرایہ وصولی اور بغیر نمونہ نمبر پلیٹس موٹر سائیکل ، رکشوں اور گاڑیوں کی بھرمارٹریفک پولیس اس سلسلے میں بلاتفریق کاروائی کرکے اہل علاقہ کو درپیش مسائل و مشکلات سے نجات دلوائے اٹک کے عوامی ، سماجی ، کاروباری حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب ، ایس ایس پی ٹریفک پولیس راولپنڈی رینج ، ڈی پی او اٹک زاہد نوازمروت ، و دیگر اعلی ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ٹریفک کے حوالے سے یہاں کے عوام کو جو مسائل ہیں ان کو فوری طور پر حل کیا جائے۔